معدے کی بیماریوں کا بہترین علاج کیا ہے؟

May 27, 2024 | 16:08:PM
معدے کی بیماریوں کا بہترین علاج کیا ہے؟
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز)معدے کی نالی دماغ اور دل کی طرح اہم ہے،عام طور پر معدے  کی  جلن اور تیزابیت  کے باعث لوگ پریشان رہتے ہیں،معدے کی بیماریوں کا بہترین علاج کیا ہے؟ حکیم احمد سلیمی نے دیسی نسخے بتادیئے۔

مارننگ شو "مارننگ وِد فضا"  میں ممتاز ماہر  طِب    حکیم احمدسلیمی نےمعدےکےامراض  کےبارے میں با ت کرتےہوےبتایا کہ معدہ  ہمارے جسم کا سب سے طاقتور حصہ ہے،اور اس کی خرابی کی اہم وجوہات میں بسیار خوری  ، غیر متوازن غذا اور نیندکی کمی شامل ہیں۔ اس کے علاوہ خوراک میں اعتدال کے حوالے سےانہوں نے نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کا خوبصورت ارشادبیان کیاکہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا کہ اپنےمعدے کو تین حصوں میں برابر تقسیم کرو جس میں  پہلا حصہ خوراک سے بھرو، دوسرا پانی سے اور تیسرا ہوا کے لیے چھوڑ دو۔
اور ساتھ ہی انسانی جسم کی 6 بنیادی ضرورتوں کے  بارے  میں بتایا  جو کہ پروٹین، کاربوہائیڈریٹ، وٹامنز، منرلز، پانی اور چکنائی ہیں۔
فضا   علی کے ایک سوال کے جواب میں بتایاکہ معدے کی سوزش اور جلن کی صورت میں مریض  کو گوشت کھانے سے منع کیا جاتا ہے اور گوشت کی تاثیر کو ٹھنڈا کرنے کےلیےگوشت میں سبزی ڈال کرکھائیں،  مشروبات کے نقصانات کے بارے میں بتائیں۔

یہ بھی پڑھیں:کیا آٹزم کے شکار بچوں کی شادی کرنے سے وہ ٹھیک ہو سکتے ہیں؟

   حکیم احمد سلیمی نے کہاکاربونیٹڈ مشروبات بچوں اور teen agersکے لیے اچھے نہیں ہیں اور مغربی ممالک نے اس پر پابندی لگا دی ہے، یہ cravings کو بڑھاتا ہے، ان مشروبات میں   تیزابی عناصر ہوتے ہیں   جو  کہ بچوں کے لیے زہر ہیں۔ جنک فوڈ  بھی اسی طرح cravings کو بڑھاتا  ہے ،معدے کی جلن کےعلاج  کےلیے سونف  میں مشری یا چینی ملا کے چبائیں ۔

اس کےعلاوہ کلونجی،خشک دھنیا،ہلدی پاوٗڈر اور الائیچی کی افادیت سےا  ٓگاہ کیااور آخر میں بتایاکہ   کھانے کے بعد گڑ کی تھوڑی سی   مقدار ہاضمے کو اچھا کرتی ہے.