مکہ مکرمہ میں اجازت نامے کے بغیر داخلے پر تاحکم ثانی پابندی عائد

May 27, 2022 | 09:38:AM
مکہ مکرمہ،بغیر اجازت،داخلے،پابندی
کیپشن: مکہ مکرمہ سے جاری اقامہ رکھنے والے افراد کو بھی داخلے کی اجازت ہوگی
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک) سعودی عرب کی حکومت نے مکہ مکرمہ میں اجازت نامے کے بغیرداخلے پرتاحکم ثانی پابندی عائد کردی۔

 سعودی حکام کے مطابق مکہ مکرمہ میں دیگرشہروں سے آنے والے صرف ان افراد کو داخلے کی اجازت ہوگی جن کے پاس حج یا عمرہ کے اجازت ناموں کے علاوہ متعلقہ اداروں کا اجازت نامہ ہوگا جس سے ثابت ہوکہ وہ مکہ مکرمہ میں ملازمت کرتے ہیں۔مکہ مکرمہ سے جاری اقامہ رکھنے والے افراد کو بھی داخلے کی اجازت ہوگی۔

 حکام کا مزید کہنا ہے کہ جن افراد کے پاس ضروری دستاویزات نہیں ہوں گی انہیں مکہ مکرمہ میں داخلے کی اجازت نہیں دی جائے گی۔ داخلے پرپابندی رواں سال حج کے انتظامات کے سلسلے میں لگائی گئی ہے۔

سعودی عرب کے قوانین کے مطابق حج کے ایام میں کسی بھی سعودی شہری یا وہاں مقیم غیرملکی کوبغیراجازت نامے کے مکہ مکرمہ اوردیگرمقامات مقدسہ پرجانے کی اجازت نہیں ہوتی۔