پی آئی اے نے قومی خزانے کو 39ہزار ملین کا چونا لگا دیا

Mar 27, 2023 | 19:45:PM
پی آئی اے نے قومی خزانے کو 39ہزار ملین کا چونا لگا دیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ثمر عباس) پاکستان انٹر نیشنل ایئر لائن  کی جانب سے قومی خزانے کو 39 ہزارملین سے زائد کا نقصان پہنچائے جانے کا انکشاف ۔

 تفصیلات کےمطابق آڈیٹر جنرل آف پاکستان کی جانب سے اعتراض عائد کیا گیا ہے کہ قومی ایئر لائن نے فیڈرل ایکسائز ڈیوٹی،ایف ای ڈی انٹرنیشنل،تنخواہوں سے متعلقہ ود ہولڈنگ ٹیکس وصول کئے لیکن ٹیکسزسرکاری خزانے میں جمع نہیں کرائے گئے۔

رپورٹ کے مطابق قومی ائر لائن نے ایمبارکیشن ٹیکس،سیکیورٹی چارجز،انفراسٹرکچر ڈویلپمنٹ چارجزبھی وصول کئے، وصول کیے گئے ٹیکسز کو 45 یوم کے اندر ایف بی آر  اور سول ایوی ایشن اتھارٹی کو جمع کرانا ضروری تھا، ایک اور انکشاف کیا گیا ہے کہ 2019 میں بھی وصول کردہ 38 ہزار ملین سے زائد کے ٹیکسز متعلقہ اداروں کو ادا نہیں کئے گئے، آڈیٹرزکی جانب سے اعتراضات پرائرلائن انتظامیہ نے 2022 میں 67 ملین جمع کرا نے کا جواب دیا ، جبکہ دیگر رقم کی جلد از جلد ادائیگی  کرنے پرمبنی جواب آڈیٹرزکو دیا گیا تھا ۔