وسیم اکرم نے ایس او پیز پر عمل نہ کرنے والوں کو خبردار کر دیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24نیوز)قومی ٹیم کے سابق کپتان اور سوئنگ کے سلطان وسیم اکرم نے کورونا ایس او پیز پر عمل کرنے کے حوالے سے خصوصی پیغام جاری کردیا۔
وسیم اکرم نے ملک میں کورونا کیسز بڑھنے پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ پنجاب خاص کر میرے شہر لاہور اور اسلام آباد میں کورونا کیسز بڑھ رہے ہیں۔سابق کپتان نے عوام سے اپیل کی کہ برائے مہربانی ایس او پیز پر عمل کر لیں، ایس او پیز پر عمل کرانے کا پلان بی بھی موجود ہے۔
وسیم اکرم نے ایس او پیز پر عمل درآمد کروانے کے لئے پلان بی بتاتے ہوئے کہا کہ یہ نہ ہو کہ ایس او پیز پر عملدرآمد نہ کرنے والوں پر پلان بی ’ڈنڈا‘ چلا دیا جائے۔