مصر ۔ 2ٹرینوں میں تصادم۔ 32افراد جاں بحق
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24نیوز)مصر کے شہر سوہاج میں دو مسافر ٹرینوں کے درمیان تصادم میں32 افراد جاں بحق اور درجنوں زخمی ہوگئے۔
مصر کے وزیر صحت نے بھی حادثے میں بتیس افراد کی ہلاکت کی تصدیق کرتے ہوئے کہا ہے کہ چھیاسٹھ زخمیوں کو مقامی ہستپالوں میں داخل کردیا گیا ہے۔ریلوے حکام نے نامعلوم شخص کی جانب سے ایمرجنسی بریک کے استعمال کو حادثے کی وجہ قرار دیا ہے۔ کہا جارہا ہے کہ ایمرجنسی بریک لگائے جانے کی وجہ سے پچھے سے آنے والے ٹرین رکی ہوئی ٹرین سے ٹکراگئی۔ واقعے کی مزید تحقیقات کا حکم دے دیا گیا ہے۔
اس سے قبل رواں سال کے دوران اسکندریہ شہر میں دو مسافر ٹرینیں ٹکرا گئی تھیں جس میں تینتالیس افراد ہلاک ہوئے تھے۔