صنعتی پیداوار میں ترقی کے باعث معاشی بحالی کے آثار دکھائی دے رہے ہیں،رپورٹ

Mar 27, 2021 | 00:21:AM
 صنعتی پیداوار میں ترقی کے باعث معاشی بحالی کے آثار دکھائی دے رہے ہیں،رپورٹ
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز)وزارت خزانہ کاکہناہے کہ صنعتی پیداوار میں ترقی کے باعث معاشی بحالی کے آثار دکھائی دے رہے ہیں،سٹیٹ بینک نے حالیہ رپورٹ میں معاشی شرح نمو میں اضافے کی پیش گوئی کی ہے ۔
تفصیلات کے مطابق وزارت خزانہ نے مالی سال کے آٹھ ماہ کی رپورٹ جاری کردی ، وزارت خزانہ کے مطابق جولائی سے جنوری تک بجٹ خسارہ 1390 ارب روپے رہا ہے،جولائی سے فروری تک ترسیلات زر 18 ارب 70 کروڑ ڈالرز رہیں ،جولائی سے فروری تک کرنٹ اکاونٹ خسارہ 0.9 ارب ڈالرز رہا ہے ۔
رپورٹ کے مطابق جولائی سے فروری تک بیرونی سرمایہ کاری میں 29.9 فیصد تک کمی ہوئی ، 8 ماہ میں مجموعی غیر ملکی سرمایہ کاری میں 77.7 فیصد کمی ہوئی ،جولائی سے فروری تک مہنگائی کی شرح 8.3 فیصد رہی ہے ۔
وزارت خزانہ نے اپنی رپورٹ میں کہاہے کہ آئندہ مہینوں میں مہنگائی کی شرح 7.9 فیصد سے 9.5 فیصد تک رہنے کی توقع ہے ،کپاس کی پیداوار میں کمی زرعی اہداف کو متاثر کرسکتی ہے ،حالیہ بارشوں کے باعث گندم کی فصل کو نقصان پہنچا ، رپورٹ میں مزید کہاگیاہے کہ گندم کی پیداوار گذشتہ برس کے مقابلے میں بہتر ہے ، جولائی سے جنوری تک لاج سکیل مینوفیکچرنگ کی پیداوار 7.9 فیصد رہی ہے ۔
رپورٹ میں کہاگیاہے کہ جولائی سے فروری تک برآمدات کا حجم 19.9 ارب ڈالرز رہا ہے ، ایف بی آر نے 8 ماہ میں ہدف سے 17 ارب ڈالرز زائد ٹیکس جمع کیا ، توقع ہے کہ ایف بی آر اپنا مقررہ ہدف حاصل کرلے گا ۔
وزارت خزانہ کاکہناہے کہ تیسری لہر کے دوران کورونا کیسز میں اضافہ ہورہا ہے ،ای سی سی نے کورونا ویکسین کی خریداری کے لیے 15 کروڑ ڈالرز کی منظوری دے دی ۔