پی ٹی آئی کے مزید 6 رہنماؤں نے راہیں جدا کر لیں

Jun 27, 2023 | 23:10:PM
پی ٹی آئی کے مزید 6 رہنماؤں نے راہیں جدا کر لیں
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک) پاکستان تحریک انصاف کے مزید 6 رہنماؤں نے پارٹی سے راہیں جدا کر لی ہیں۔

پاکستان تحریک انصاف کے 6 اور رہنماؤں نے پارٹی چھوڑنے کا اعلان کر دیا۔ پارٹی سے راستے الگ کرنے کا اعلان کرتے ہوئے رہنماؤں نے اشتعال انگیز سیاست اور خاص کر 9 مئی کے واقعات کی شدید مذمت کی۔ 

یہ بھی پڑھیں: نواز شریف کی وطن واپسی، رانا تنویر کا بڑا اعلان

پی ٹی آئی سے علیحدگی اختیار کرنے والے رہنماؤں میں سابق نائب صدر سینٹرل پنجاب، سابق صدر لاہور، سابق چیئرمین زکوۃ و عشر، این اے 127 کے امیدوار شبیر سیال، سابق جوائنٹ سیکرٹری لاہور، امیدوار این اے 118 میان سلمان شعیب، محمد علی خان امیدوار پی پی 154 کے علاوہ پارٹی کے الیکشن سٹریٹجی پلانر، سربراہ الیکشن سیل خرم قریشی، سابق صدر آئی ٹی ایف اے کرامت علی، سابق صدر کینٹ، پی پی 155 سے امیدوار میجر (ر) جاوید ضمیر شامل ہیں۔ 

پارٹی سے علیحدگی اختیار کرنے والے رہنماؤں کا کہنا تھا کہ وہ مزید شر پسند پارٹی کا حصہ نہیں رہنا چاہتے اس لیے پارٹی سے لاتعلقی کا اعلان کر رہے ہیں۔