محکمہ موسمیات نے گرج چمک کے ساتھ بارش کی نوید سنا دی

Jun 27, 2023 | 20:26:PM
محکمہ موسمیات نے گرج چمک کے ساتھ بارش کی نوید سنا دی
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز) محکمہ موسمیات نے وفاقی دارالحکومت سمیت ملک کے بیشتر علاقوں میں گرج چمک کے ساتھ بارش کی پیش گوئی کردی۔

محکمہ موسمیات نے اپنی رپورٹ میں کہاہے کہ مشرقی وجنوبی پنجاب، خطہ پوٹھوہارخیبر پختونخوا،  مشرقی  بلوچستان ،گلگت بلتستان،اسلام آباد   اور کشمیر  میں چند مقامات پر  تیز ہواؤں آندھی اورگرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے،  جبکہ ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم  گرم اور مرطوب رہے گا۔

محکمہ موسمیات کے مطابق بدھ کے روز    اسلام آباد میں دن کے اوقات میں  موسم گرم اور مرطوب رہے گا جبکہ  شام یا رات میں گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے،  خیبرپختونخوا کے بیشتر اضلاع  میں  موسم گرم اور مرطوب رہے گا، دیر،سوات، مالا کنڈ، مانسہرہ، کوہستان، ایبٹ آباد، کاکول ، بالاکوٹ،ہری پور ،پشاور،مردان، صوابی، نوشہرہ، کرم، بنوں، کرک ،  لکی مروت اور کوہاٹ میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے  جبکہ مالا کنڈ،  ایبٹ آباد ،کاکول، سوات، دیر، بالاکوٹ اور کوہاٹ میں چند مقامات پر موسلا دھار بارش اور ژالہ باری کا بھی امکان ہے ۔

رپورٹ  میں کہا گیا ہے کہ   پنجاب کے بیشتر اضلاع  میں  موسم گرم اور مرطوب رہے گا، جبکہ مری، گلیات ،اٹک، چکوال، جہلم ،راولپنڈی، میانوالی، خوشاب ، سرگودھا، ساہیوال، اوکاڑہ، قصور، لاہور، گوجرانوالہ ، سیالکوٹ، گجرات، نارووال، منڈی بہاوالدین اور فیصل آباد  میں تیز ہواؤں اورگرج چمک کے ساتھ بارش  کا امکان ہے ۔

یہ بھی پڑھیں:ڈالر کی اونچی اڑان تھم گئی

محکمہ موسمیات کی رپورٹ کے مطابق   بلوچستان  اور سند ھ کے بیشتر اضلاع میں موسم گرم اور مرطوب رہے گا،جبکہ  لسبیلہ ،آواران، کوہلو، ژوب، لورالائی اور بار کھان میں چند مقامات پر تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ  بارش کا امکان ہے ،  دادو، شہید بینظیر آباد اور سکھر میں   آندھی تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کی توقع ہے،کراچی سمیت ساحلی علاقوں میں بونداباندی  کی بھی توقع ہے،جبکہ  کشمیر اور گلگت  بلتستان  میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش   کا امکان ظاہر کیاگیا ہے ۔