قطر،یو اے ای،کویت،بحرین کی اہم شخصیات کیلئے ہزاروں زندہ جانور برآمد کرنے کی تیاریاں

Jun 27, 2023 | 00:16:AM
جانور
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز) حکومت نے  زندہ جانوروں کی برآمد پر عائد پابندی میں نرمی اختیار  کرنے کا  فیصلہ کر لیا ہے۔

وفاقی حکومت نے بڑا فیصلہ کرلیا، زندہ جانوروں کی برآمد پر عائد پابندی میں نرمی کر دی، قطر،یو اے ای،کویت،بحرین کی اہم شخصیات کیلئے پاکستان کی سرزمین سے  ہزاروں زندہ جانور برآمد کرنے کی تیاریاں شروع کر دی گئی ہیں۔

خلیجی ممالک میں زندہ جانوروں کی برآمد پر حکومت وقت نے نرمی کی پالیسی اپنا لی ہے،جس کے مطابق ان ممالک میں کئی ہزار زندہ جانوروں کی برآمد کو یقینی بنایا جائے گا،برآمد کیے جانے والے جانوروں میں بکریاں،بھیڑیں،اونٹ،گائے،بھینسیں اور بیل شامل ہوں گے۔

یہ بھی پڑھیؓں: پاکستان اور سعودی عرب کا تعلق اللہ رسول کی محبت سے بھی جڑا ہوا ہے: سعودی وزیر برائے مذہبی امور

 ذرائع کے مطابق قطرکے شیخ عبد اللہ بن خالد بن حماد التھانی کیلئے 4 ہزارجانور برآمد کئے جائیں گے،  شیخ محمد بن فیصل التھانی کیلئے3 ہزار 500جانور برآمد کئے جائیں گے، شیخ فیصل بن نصر الثانی کیلئے 2 ہزار 300جانور برآمد کئے جائیں گے، شیخ فیصل بن نصر الثانی کیلئے بھی 2 ہزار 300جانور برآمد کئے جائیں گے ۔

دوسری جانب یو اے ای کے شیخ احمد بن خالد القاسمی کیلئے2 ہزار 500جانور برآمد کئے جائیں گے،بحرین کے شیخ محمد بن عیسٰی بن سلمان الخلیفہ کیلئے ایک ہزار جانور برآمد کئے جائیں گے جبکہ کویت کے شیخ عبدالعزیزجبرالحامد الصباح کیلئے صرف 450 جانور برآمد کئے جائیں گے۔

واضح رہے  حکومت پاکستان نے یہ فیصلہ خلیجی ممالک کی اہم شخصیات کی درخواست پر کیا ہے، جس کی وزارت خارجہ نے سمری منظوری کیلئے وفاقی کابینہ کو بھجوادی ہے۔