فیس بک نے تمام ایپس کو پیچھے چھوڑ دیا، بڑا اعزاز اپنے نام کر لیا

Jul 27, 2023 | 17:18:PM
فیس بک نے تمام ایپس کو پیچھے چھوڑ دیا، بڑا اعزاز اپنے نام کر لیا
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک) فیس بک نے تمام سوشل میڈیا ایپس کو پیچھے چھوڑ دیا، بڑا اعزاز اپنے نام کر لیا جو آج تک کوئی دوسری ایپ نہ کر سکی۔

میٹاکمپنی کی جاری کردہ سہ ماہی رپورٹ کے مطابق دنیا کے مقبول ترین سوشل میڈیا پلیٹ فارم فیس بک پر پہلی بار ماہانہ صارفین کی تعداد 3 ارب سے زائد ہو گئی ہے۔ یہ اعداد و شمار چونکہ دینے والے ہیں کیونکہ نوجوان افراد میں فیس بک استعمال کرنے کے رجحان میں کافی کمی آئی ہے لیکن اس کے باوجود کئی افراد اس کے استعمال کو ترجیح دیتے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: نیٹفلکس میں نئی ملازمت کیلئے حیران کن تنخواہ کی پیشکش

دراصل فیس کی اشتہاری آمدنی کا بنیادی ذریعہ اب بھی لوگوں کی توجہ کا مرکز ہے۔ میٹا کمپنی کی جانب سے جاری کردہ اعداد و شمار سے یہ بھی معلوم ہوتا ہے کہ تقریباََ دنیا کی آدھی آبادی میٹا کمپنی کے ایپس کو استعمال کرتی ہے کیونکہ میٹا نے اعداد و شمار میں ظاہر کیا ہے کہ واٹس ایپ، انسٹاگرام، میسنجر اور تھریڈ کے ماہانہ صارفین کی تعداد 3 ارب 88 کروڑ ہے۔

میٹا کی جاری کردہ رپورٹ کے مطابق فیس بک کے ڈیلی یوزرز کی تعداد اپریل سے جون 2023 کے درمیان بڑی ہے، اس سہ ماہی کے دوران فیس بک کے ڈیلی یورزر کی تعداد 2 ارب 64 لاکھ ہو گئی ہے، جو جنوری سے مارچ 2023 کے درمیان 2 ارب 37 لاکھ تھی۔ حالانکہ 2021 کی آخری سہ ماہی میں فیس بک کے ڈیلی صارفین کی تعداد میں تاریخ میں پہلی بار کمی دیکھنے کو آئی تھی۔

فیس بک کے صارفین میں اضافے کی اصل وجہ ریلز ویڈیوز ہیں، جن کو کمپنی کے اعداد و شمار کے مطابق روزانہ 200 ارب بار دیکھا جاتا ہے۔

میٹا کمپنی کے سی ای او مارک زکربرگ نے رپورٹ جاری کرتے ہوئے کہا کہ کمپنی کی نئی ایپ تھریڈ کا کام بھی بہترین جا رہا ہے، کمپنی کے صارفین کی تعداد میں اچھی پیشرفت ہو رہی ہے اور توقع سے بڑھ کر صارفین کمپنی کی ایپس کی طرف واپس آ رہے ہیں۔