نیٹفلکس  نے مشین لرننگ پلیٹ فارم پروڈکٹ مینیجر کیلئے ملازمت آفر کر دی، تنخواہ جان کر آپ بھی دنگ رہ جائیں گے

Jul 27, 2023 | 17:17:PM
نیٹفلکس  نے مشین لرننگ پلیٹ فارم پروڈکٹ مینیجر کیلئے ملازمت آفر کر دی، تنخواہ جان کر آپ بھی دنگ رہ جائیں گے
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز) نیٹفلکس  نے مشین لرننگ پلیٹ فارم پروڈکٹ مینجر کیلئے ملازمت آفر کر دی ہے جس کی سالانہ تنخواہ جان کر آپ بھی دنگ رہ جائیں گے۔

نیٹفلکس  نے مشین لرننگ پلیٹ فارم پروڈکٹ مینیجر کے لیے حالیہ ملازمت کی پوسٹنگ درج کی ہے جس کیلئے سالانہ3 لاکھ امریکی ڈالر سے 9 لاکھ امریکی ڈالرز تک تنخواہ ادا کی جائے گی۔یہ نوکریاں اہم لوگوں کی جگہ مصنوعی ذہانت ( AI) کے بارے میں بحث کو جنم دیتی ہے کیونکہ پروڈکٹ مینجر کو اتنی بڑی رقم آفر کی گئی ہے حالانکہ کسی اور کو اتنا معاوضہ ادا نہیں کیا جاتا خاص طور پر جب اداکاروں کو ایک دن میں 200 امریکی ڈالر کا معمولی معاوضہ دیا جاتا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: سوشل میڈیا پر دوستی محبت میں بدل گئی، ایک اور لڑکی نے پاکستان پہنچ کر شادی رچا لی

Netflix  لسٹنگ کے مطابق AI کو اچھا کانٹینٹ بنانے  کے لیے استعمال کیا جائے گا اور نہ صرف شوز اور فلموں کی سفارش کرنے کے لیے نئے الگورتھم تیار کیے جائیں گے، Netflix نے اشارہ کیا ہے کہ AI کو  کاروبار کے تمام شعبوں میں استعمال کیا جائے گا۔

اپنے گیمنگ اسٹوڈیوز میں جنریٹیو مصنوعی ذہانت (AI) ایک تکنیکی ڈائریکٹر کی خدمات بھی حاصل کر رہا ہے جس کو ادارہ مجموعی طور پر ساڑھے 6 لاکھ امریکی ڈالر ادا کرے گا ۔ کمپنی نے پہلے ہی AI میں سرمایہ کاری کر رکھی ہے اور ڈیپ فیک لو نامی اپنی ہسپانوی ریئلٹی ڈیٹنگ سیریز کے لیے ٹیک استعمال کر رہی ہے جو  مصنوعی ذہانت (AI) سے تیار کردہ "ڈیپ فیکس" بنانے کے لیے ایک جیسے چہروں کو سکین کرتی ہے ۔

یہ اقدام اس وقت سامنے آیا جب ہڑتالی اداکاروں نے الائنس آف موشن پکچر اینڈ ٹیلی ویژن پروڈیوسرز (AMPTP) کی اس تجویز کو مسترد کر دیا جس میں کارکنوں کو مستقبل کے استعمال کے لیے سکین کرنے کے لیے اداکاروں کے لیے ایک بار 200 امریکی ڈالر پر دن کی شرح کی پیشکش کی گئی تھی۔