ایوان وزیراعلیٰ پنجاب شاہی کھابوں پر کتنے کروڑ خرچ کرےگا؟ تہلکہ خیز انکشاف 

Jul 27, 2022 | 15:34:PM
ایوان وزیراعلیٰ پنجاب، شاہی کھابوں ،کتنے خرچ ،تہلکہ خیز انکشاف 
کیپشن: ایوان وزیراعلیٰ پنجاب رواں سال شاہی کھابوں پر 9 کروڑ سے زائد خرچ کرے گا۔
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز) سرکاری دستاویزات کے مطابق ایوان وزیر اعلی پنجاب میں مہمانوں اور افسران کے کھابوں کے لیے اس سال 9 کروڑ 75 لاکھ روپے کے اخراجات کا تخمینہ لگایا گیا ہے۔ وزیراعلی پنجاب کے دفتر کے لیے 4 کروڑ 49 لاکھ روپے گراسری پر خرچ کیے جائیں گے۔

دستاویزات میں بتایا گیا ہے کہ ایوان وزیراعلی کے لیے 1 کروڑ 23 لاکھ روپے میں مٹن اور بیف خریدا جائے گا۔ چکن کے گوشت کی خریداری کے لیے ایک کروڑ 30 لاکھ روپے کا تخمینہ ہے۔ ایوان وزیراعلی کے لیے کالے بٹیر اور فارمی تیتر بھی خریدے جائیں گے۔ 

یہ بھی پڑھیں:  کیسے جسٹیفائی کریں گے؟مریم نواز کا چیف جسٹس سے سوال

بلوچستان کی مشہور ڈش مندی کے لیے سالم بکرے اور ران سمیت چکن کے لیگ پیس بھی خریدے جائیں گے۔ ایوان وزیر اعلی پنجاب میں سی فوڈ کے لیے 67 لاکھ روپے کا تخمینہ لگایا گیا ہے۔ 

دستاویزات کے مطابق بیکری کی آئٹمز کے لیے 49 لاکھ، سبزی کے لیے 35 لاکھ اور فروٹ کے لیے 81 لاکھ روپے خرچ ہوں گے۔ ایوان وزیر اعلی پنجاب کے لیے اول درجے کا تمام اقسام کا فروٹ بھی خریدا جائے گا۔ ایوان وزیر اعلی میں پھولوں پر 18 لاکھ روپے کا تخمینہ لگایا گیا جبکہ وی آئی پی کیٹرنگ کے لیے بھی دس لاکھ روپے کا الگ سے تخمینہ لگایا گیا ہے۔

علی رامے

علی رامے سٹی نیوز نیٹ ورک سے وابستہ ایک سینئر تحقیقاتی رپورٹر ہیں۔ وہ 2013 سے اس گروپ سے وابستہ ہیں اور بنیادی طور پر پنجاب حکومت کے ماتحت محکموں میں تحقیقاتی اور دلچسپ  اسٹوریز کا احاطہ کرتے ہیں۔