رضوان عباسی پراسیکیوٹر ، بانی پی ٹی آئی کو سزائے موت کا مطالبہ کیا ، علیمہ خان

Jan 27, 2024 | 20:59:PM
رضوان عباسی پراسیکیوٹر ، بانی پی ٹی آئی کو سزائے موت کا مطالبہ کیا ، علیمہ خان
کیپشن: علیمہ خان، فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(حاشر وڑائچ)بانی پی ٹی آئی کی ہمشیرہ علیمہ خان کا کہنا ہے کہ رضوان عباسی پراسیکیوٹر ہیں، انہوں نے سزائے موت کا مطالبہ کیا ہے،پراسیکیوٹر چاہ رہے ہیں عمران خان کو سزائے موت ہو۔
راولپنڈی میں اڈیالہ جیل کے باہرمیڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے علیمہ خان نے کہاکہ آج ہم جیل کورٹ میں صبح 10 بجے سے آئے ہوئے ہیں،سائفر کیس میں میڈیا کے چار پانچ ارکان کو اجازت دی گئی،کل بھی سائفرکا کیس تھا، آج بھی سماعت ہوئی، روزانہ کی بنیاد پر سماعت کی جا رہی ہے
ان کاکہناتھا کہ میڈیا کو باہر نکال کر جج صاحب نے 2 سرکاری وکلاکو تعینات کردیا،ہمارے وکیل ذوالقرنین کے دانت کی سرجری ہوئی تھی وہ بات بھی نہیں کر سکتے،جو آج ہوا ہے وہ بڑی مثال ہے،رضوان عباسی پراسیکیوٹر ہیں، انہوں نے سزائے موت کا مطالبہ کیا ہے،پراسیکیوٹر چاہ رہے ہیں عمران خان کو سزائے موت ہو۔
علیمہ خان نے کہاکہ جج ذوالقرنین نے پراسیکیوٹر کے وکیل کو ہی بطور وکیل صفائی کھڑا کردیا،خان صاحب نے کہا ایک ہی ٹیم دونوں طرف سے کھیل رہی ہے،یہ الیکشن سے پہلے عمران خان کو سزائے موت دینا چاہتے ہیں،ڈونلڈ لو نے جنرل باجوہ کے نام پیغام بھیجا۔
بانی پی ٹی آئی کی ہمشیرہ نے کہاکہ وزیر اعظم نے حلف لیا ہوتا ہے کہ وہ اپنے لوگوں کو سازش سے آگاہ کرے گا،قوم کو سازش سے آگاہ کرنے کی سزا عمران خان کو دی جارہی ہے،ان کامزید کہناتھا کہ یہ عوام کو دبا کر رکھنا چاہتے ہیں، انہوں نے گزشتہ 8 ماہ شدید ظلم کیا،ظلم و ستم سہنے کا اللہ لوگوں کو اجر دے گا۔
علیمہ خان نے کہاکہ اتوار کو سب نے نکلنا ہے، اپنے امیدوار کی حمایت میں،آپ سے کوئی انتخابی مہم چلانے کا حق نہیں لے سکتا،ان کاکہناتھا کہ عمران خان نے کہا نکلنا ضروری ہے تاکہ خوف کے بت توڑے جائیں،یہ کامیاب نہیں ہوں گے عمران خان کو سزائے موت دینے میں،انہوں نے کہاکہ ہم دیگرملکوں سے مطالبہ کرتے ہیں کہ اگر سائفر کے جج ملک سے باہر جانا چاہیں تو ان کے ویزے کینسل کئے جائیں۔
ہمشیرہ بانی پی ٹی آئی نے کہاکہ توشہ خانہ بھی ایک مذاق ہو رہا ہے،سائفر کے گواہان پر جرح پانچ پانچ منٹ میں مکمل کی گئی،9 یا 11 گواہان پر آج پانچ پانچ منٹ میں جراح مکمل کی گئی۔

یہ بھی پڑھیں: حمزہ شہباز کو جوتا پڑ گیا، ویڈیو بھی سامنے آ گئی