لاہور: حمزہ شہباز پر دورانِ تقریر جوتا اچھال دیا گیا، ویڈیو بھی سامنے پر آ گئی

Jan 27, 2024 | 20:44:PM
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(زین مدنی) پاکستان مسلم لیگ ن کے مرکزی رہنما اور سابق وزیر اعلیٰ پنجاب حمزہ شہباز کو دورانِ تقریر جوتا پڑ گیا۔

سابق وزیر اعظم پاکستان اور صدر پاکستان مسلم لیگ ن شہباز شریف کے صاحبزادے اور سابق وزیراعلیٰ پنجاب حمزہ شہباز کو دہلی گیٹ لاہور جلسے میں دورانِ تقریر پاکستان تحریکِ انصاف (پی ٹی آئی) کی حمایت یافتہ نوجوان کی جانب سے جوتا مارا گیا، لیگی کارکنان نے پی ٹی آئی کے حمایت یافتہ لڑکے پر تھپڑوں کی بارش کر دی۔

یہ بھی پڑھیں: وہ بھی تو کسی ماں کے بچے ہیں۔۔۔، جج ابوالحسنات نے شاہ محمود قریشی کی بولتی بند کروا دی

لیگی متوالوں نے دل کھول کر نوجوان کی پھینٹی لگائی، مقامی رہنماؤں نے جوتا پھینکنے والے نوجوان کو کارکنان کے ہاتھوں سے بچایا اور ایک مکان میں لے گئے۔