چینی برآمد کی نئی شرائط منظور

Jan 27, 2023 | 11:06:AM
 چینی برآمد کی نئی شرائط منظور
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: Google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک) اقتصادی رابطہ کمیٹی (ای سی سی)  کی جانب سے چینی برآمد کے لیے نئی شرائط کی منظوری دے دی گئی ہے۔ 

تفصیلات کے مطابق اقتصادی رابطہ کمیٹی (ECC)  کا اجلاس وفاقی وزیر خزانہ اسحاق ڈار کی زیر صدارت ہوا جس میں یہ طے پایا کہ چینی برآمد کی پیشگی برآمدی بینکوں کے ذریعے سے ہو گی اور 60 روز میں چینی کی برآمد کی ایل سی کھلنے تک رقم وصول کی جائے گی۔

ضرور پڑھیں :ڈالر آؤٹ آف کنٹرول: انٹر بینک میں 262 روپے تک جا پہنچا

رپورٹ کے مطابق صوبائی کمشنرز کے نوٹیفکیشن جاری کیے جانے کے بعد 7 روز میں کوٹہ مختص کریں گے اور کوٹہ مختص ہونے کے بعد 45 روز کے اندر چینی کھیپ بھیجنا لازمی ہو گی۔

واضح رہے کہ اقتصادی رابطہ کمیٹی ڈھائی لاکھ مٹرک ٹن چینی برآمد کرنے کی منظوری پہلے ہی دے چکی ہے۔