مغربی ہواؤں کا راج ، محکمہ موسمیات نے بارش کی پیشگوئی کردی

Feb 27, 2024 | 10:38:AM
 مغربی ہواؤں کا راج ، محکمہ موسمیات نے بارش کی پیشگوئی کردی
کیپشن: فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(مدیحہ وحید) بلوچستان اور سندھ میں مغربی ہواؤں کا راج  ، سسٹم کے زیر اثر کراچی میں کل شام سے تیز ہواؤں کا سلسلہ جاری جبکہ  لاہور میں سرمئی بادل چھا گئے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق شہر  لاہور میں علی الصبح کے اوقات میں درجہ حرارت 14 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ  جبکہ کراچی میں 17 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ  کیا گیا۔

محکمہ موسمیات کا بتانا ہےکہ شہر لاہور میں ہوائیں 10کلو میٹر کی رفتار سے چل رہی  ہیں جبکہ ہفتے سے بارش کاامکان ظاہر کیا جا رہا ہے،اس کے علاوہ لاہورفضائی آلودگی کےاعتبار سے دنیابھرمیں پانچویں نمبرپر آگیا ۔

ائیر کوالٹی انڈیکس کے مطابق  شہرمیں فضائی آلودگی کی مجموعی شرح116ریکارڈکیا گیا ،فیز8ڈی ایچ اےمیں آلودگی کی شرح168،سیدمراتب علی روڈپرآلودگی کی شرح150 اور  فداحسین ہاؤس کےاطراف آلودگی کی شرح124ریکارڈ کیاگیا ۔

محکمہ موسمیات  کے مطابق  کراچی   میں شمال مشرق سے 34 سے 36 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے ہوائیں چل رہی ہیں، ہوا کی رفتار میں اضافے کا امکان ہے اور آج شام تک تیز ہواؤں کی رفتار 45 کلو میٹر فی گھنٹے تک پہنچ سکتی ہے۔

دوسری جانب کوئٹہ اور گردونواح میں بارش سے سردی بڑھ گئی، شہر کے کئی علاقوں میں سوئی گیس پریشر نہ ہونے سے لوگوں کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔

ادھر گوادر،خاران، رحیم یارخان اور جہلم میں بھی بارش ہوئی، اس کے علاوہ غذر کے پہاڑی علاقوں میں برفباری کا سلسلہ جاری ہے۔

یہ بھی پڑھیں:بغیر لائسنس گاڑی اور موٹرسائیکل چلانے والے ہوشیار ہوجائیں‌!

شمالی وزیرستان میں 2 روز سے جاری بارش اور برفباری کا سلسلہ تھم گیا ، سڑکوں سےبرف ہٹا کر رزمک اور جنوبی وزیرستان کا رابطہ بحال کردیا گیا۔