اماراتی حکومت کا بچوں کو تعلیم نہ دلانے پر مقیم پاکستانیوں کیخلاف کارروائی کا فیصلہ

Feb 27, 2023 | 19:13:PM
اماراتی حکومت کا بچوں کو تعلیم نہ دلانے پر مقیم پاکستانیوں کیخلاف کارروائی کا فیصلہ
کیپشن: یو اے ای پرچم
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ثمر عباس)متحدہ عرب امارات میں مقیم پاکستانیوں کی جانب سے اپنے بچوں کو تعلیم نہ دلانے پر حکومت نے ودیما نامی قانون کے تحت کارروائی کا فیصلہ کیا ہے ،بچوں کے قوانین کی خلاف ورزی پر متعلقہ فیملی کو ڈی پورٹ کیا جا سکتا ہے۔
یو اے ای حکومت نے بچوں کے قوانین کی خلاف ورزی کرنے والے والدین کیخلاف کارروائی کا فیصلہ کر لیا ہے، کراچی میں تعینات یو اے ای کے قونصل جنرل بخیت عتیق الرومیتی نے سٹی نیوز نیٹ ورک سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ یو اے ای کے قانون میں بچوں کو تعلیم دلانا بہت ضروری ہے، یو اے ای کے ودیما قوانین کی خلاف ورزی ہو رہی ہے،پاکستانی والدین اپنے بچوں کو تعلیم ضرور دلوائیں۔
قونصل جنرل بخیت عتیق الرومیتی کا کہنا تھا کہ یو اے ای میں سولہ سے سترہ لاکھ پاکستانی موجود ہیں ،والدین بچوں کی صحت سمیت دیگر حقوق کا خیال رکھیں۔
متحدہ عرب امارات کے قونصل جنرل کا کہنا تھا کہ پاکستان کے کسی شہر کے شہریوں پر یو اے ای جانے پر کوئی پابندی نہیں ہے ،وزٹ ویزے پر والدین اپنے بچوں کو دبئی لیکر جائیں، یو اے ای حکومت انہیں خوش آمدید کرے گی۔

View this post on Instagram

A post shared by 24NewsHD.Tv (@24newshd.urdu)

یہ بھی پڑھیں: کیا اگر کرفیو لگے یا سیلاب وغیرہ آجائے تو انتخابات کی تاریخ بڑھ سکتی ہے؟ سپریم کورٹ کا بیرسٹر علی ظفر سے استفسار