بھارت،بس میں مفت سیٹ حاصل کرنے کیلئےخواتین کے درمیان مار پیٹ، ویڈیو وائرل

Dec 27, 2023 | 09:04:AM
بھارت،بس میں مفت سیٹ حاصل کرنے کیلئےخواتین کے درمیان مار پیٹ، ویڈیو وائرل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک)بھارتی ریاست کرناٹک میں بس میں مفت سفر کرنے کے لیے خواتین نے ایک دوسرے کے ساتھ بری طرح مار پیٹ کی، کرناٹک کے بس اسٹیشن کی ویڈیو وائرل ہوگئی۔

کرناٹک کے ایک بس سٹیشن میں صورتحال اس وقت خراب ہوگئی جب بس میں سیٹ حاصل کرنے کے لیے خواتین ایک دوسرے پر پل پڑیں اور بری طرح مار پیٹ کرتے ہوئے ایک دوسرے کے بال نوچے۔آر ٹی سی بسوں میں مفت سفر کی سہولت کی فراہمی کے بعد سیٹ حاصل کرنے کے لیے خواتین کے درمیان جھگڑوں اور گالی گلوچ کے کئی واقعات رونما ہوچکے ہیں۔

 ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ ایک بس سٹیشن میں رکی ہوئی۔ اس دوران چند خواتین ایک دوسرے کے ساتھ گالی گلوچ کرتے ہوئے ہاتھا پائی کررہی ہیں اور بال نوچ رہی ہیں۔

کرناٹک میں بس کی سیٹ کے لیے خواتین کی ایک دوسرے کے ساتھ مار پیٹ کرنے کے مذکورہ واقعے کی ویڈیو مختلف سوشل میڈیا نیٹ ورک پر وائرل ہو رہی ہے۔

 یہ بھی پڑھیں:ٹیسلا روبوٹ نےگاڑی بنانے والے انجنئیر پر حملہ کردیا
 واضح رہے کہ کانگریس نے اقتدار میں آنے کے بعد کرناٹک میں اپنے انتخابی وعدہ کے مطابق ریاست کی خواتین کے لیے آر ٹی سی بسوں میں مفت سفر کی سہولت فراہم کی ہے۔

اس سہولت سے فائدہ اٹھاتے ہوئے روزانہ لاکھوں خواتین بسوں میں مفت سفر کررہی ہیں، تاہم اس دوران لڑائی کے واقعات بھی رونما ہورہے ہیں۔