پنجاب میں دھند کے ڈیرے، موٹرویز متعدد مقامات سے بند

Dec 27, 2023 | 00:05:AM
پنجاب میں دھند کے ڈیرے، موٹرویز متعدد مقامات سے بند
کیپشن: فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(اسرار خان)  پنجاب میں دھند نے ڈیرے ڈال لیے جس کے نتیجے میں موٹر وے کئی مقامات سے بند کردی گئی جبکہ جی ٹی روڈ پر بھی حد نگاہ صفر ہے۔

ترجمان موٹر وے پولیس کے مطابق دھند کے باعث لاہور اسلام آباد موٹر وے ایم ٹو ٹھوکر نیاز بیگ سے کوٹ سرور تک بند کردی گئی۔

یہ بھی پڑھیے: سموگ میں اضافے کی وجوہات جاننے کیلئے عالمی معاونین سے تحقیق کروانے کا فیصلہ

اسی طرح موٹر وے ایم تھری فیض پور سے سمندری تک بند کردی گئی۔ اس کے علاوہ موٹر وے ایم فور ملتان سے عبدالحکیم انٹرچینج تک بند کردی گئی جبکہ موٹروے ایم 5 شیرشاہ سے اوچ شریف تک دھند کے باعث بند ہے، ملتان سکھر موٹروے ایم 5 دھند کے باعث بند ہے۔

موٹروے پولیس کے مطابق دھند کے باعث موٹروے ایم فائیو ظاہر پیر شیر شاہ تک بند ہے، شہری سفر کے دوران فوگ لائٹس استعمال کریں اور غیرضروری سفر سے اجتناب کریں۔