کراچی، جعلی پولیس مقابلے میں شہری کی ہلاکت، سی سی ٹی وی فوٹیج نے بھانڈا پھوڑ دیا

Dec 27, 2022 | 21:16:PM
کراچی، گلستان جوہر، جعلی پولیس مقابل، اصلی رنگ، دینے کی کوشش، سی سی ٹی وی فوٹیج، بھانڈا پھوڑ دیا،
کیپشن: جعلی پولیس مقابلے میں شہری کی ہلاکت کی فوٹیج
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز)کراچی کے علاقے گلستان جوہر میں جعلی پولیس مقابلے کو اصلی رنگ دینے کی کوشش، سی سی ٹی وی فوٹیج نے بھانڈا پھوڑ دیا۔
تفصیلات کے مطابق مقتول عامر نے فلیٹ کی پارکنگ میں موٹرسائیکل پارک کی تو پویس اہلکار پہنچ گئے ،روکنے کے باوجود اہلکارنے فائرنگ کی جس وجہ سے عامر زخمی ہو کر گرگیا ،زخمی حالت میں عامر اہلکاروں کو فائرنگ روکنے کا کہتا رہا ،عامر کے زمین پر گرنے کے بعد پولیس نے گرفتار کرنے کے بجائے پھر سے فائرنگ کی ۔
پولیس کی فائرنگ سے عامر موقع پر ہی جاں بحق ہوگیا ،فائرنگ کے بعد پولیس اہلکاروں نے عامر کو ڈکیت ظاہر کیا ،عوام کے جمع ہونے پر پولیس اہلکار موقع سے فرار ہوگئے۔

ڈی آئی جی ایسٹ مقدسہ حیدرنے کہاہے کہ گلستان جوہر فائرنگ میں ملوث دونوں پولیس اہلکاروں کو گرفتار کر لیا ہے، ان کاکہناتھا کہ دو ایس پی کی نگرانی میں واقعات کی ابتدائی تحقیق میں اہلکاروں پر جرم ثابت ہوا ہے،دونوں اہلکاروں کے خلاف قتل کا مقدمہ درج کیا جائے گا، ڈی آئی جی ایسٹ نے کہاکہ مقدمہ کے اندراج کیلئے متاثرہ فیملی سے رابطہ کیا جارہا ہے ۔

دوسری جانب گلستان جوہر واقعے میں ملوث اہلکاروں کے خلاف مقدمہ درج کرلیا گیا ،ایف آئی آر میں قتل اور دہشت گردی کی دفعات شامل کی گئی ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: بلوچستان کے بیشتر اضلاع میں بارش اور برفباری کی پیشنگوئی