ہم میں وہ خون نہیں جو مشکلات کی آگ سے  پگھل جائے، آصف علی زرداری

سیاست میں  شہیدمحترمہ بینظیر بھٹو  نے میری رہنمائی کی، جبر کے حالات سے گزر کر ہم کندن بنتے ہیں،سابق صدر

Dec 27, 2022 | 19:45:PM
 خون, مشکلات ,  پگھل, آصف علی زرداری, بےنظیر بھٹو
کیپشن: پیپلز پارٹی کے شریک چیئرمین وسابق صدر آصف علی زرداری(فائل فوٹو)
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز)پیپلز پارٹی کے شریک چیئرمین وسابق صدر آصف علی زرداری نے کہا ہے کہ ہم میں وہ خون نہیں جو مشکلات کی آگ سے موم کی طرح پگھل جائے،سیاست میں محترمہ نے میری رہنمائی کی تھی، اب شہید محترمہ بےنظیر بھٹو کی فلاسفی میری رہنمائی کر رہی ہے، آئین و جمہوریت کی خاطر بی بی کی طرح کسی نے مشکلات کا سامنا نہیں کیا۔

تفصیلات کے مطابق سابق صدر آصف  علی زرداری نے محترمہ بینظیر بھٹو کے یوم شہادت پر اپنے پیغام میں کہا کہ بےنظیر بھٹو شہید کے مشن سے متعلق نیند میں بھی غفلت نہیں کر سکتا، محترمہ نے انتہائی بہادری، صبر اور برداشت سے آمروں کے خوف کا بت پاش پاش کیا۔

سابق صدر آصف علی زرداری  کا مزید کہنا تھا کہ جبر کے حالات سے گزر کر ہم کندن بنتے ہیں، یہی بی بی شہید نے سکھایا ہے، جمہوریت کا تسلسل محترمہ بےنظیر بھٹو شہید کا خوبصورت خواب تھا، الحمد للّٰہ میں نے محترمہ شہید کے خواب کی تکمیل کر دی ۔

سابق صدر نے مزید کہا کہ انشاء اللّٰہ موجودہ اسمبلیاں بھی اپنی مدت پوری کریں گی اور ملک مضبوط جمہوریت کے راستے پر گامزن ہو گا، اداروں کا سیاست سے لاتعلقی اور آئین پر عمل کرنے کا اعلان بی بی شہید کے خواب کی تعبیر ہے،عوام کی خدمت کا مشن جاری رکھیں گے۔