خیبرپختونخوا کے 21 اضلاع میں ضمنی بلدیاتی انتخابات کیلئے پولنگ شروع

Aug 27, 2023 | 10:49:AM
خیبرپختونخوا کے 21 اضلاع میں ضمنی بلدیاتی انتخابات کیلئے پولنگ شروع
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 (ویب ڈیسک) خیبر پختونخوا کے 21 اضلاع میں خالی ہونے والی متعدد نشستوں پر ضمنی بلدیاتی انتخابات پر پولنگ شروع ہو گئی۔

تفصیلات کے مطابق  کے پی کے میں 65 ولیج اور نیبرہڈ کونسلوں کی متعدد خالی نشستوں پر  ضمنی بلدیاتی انتخابات کیلئے پولنگ شروع ہو گئی ہے، پولنگ صبح 8 بجے سے شام 5 بجے تک بنا وقفے کے جاری رہے گی۔کے پی کے ضلع پشاور، نوشہرہ، چارسدہ، خیبر، مردان، کوہاٹ، بنوں، لکی مروت، ڈی آئی خان، ٹانک، ایبٹ آباد، ہری پور، مانسہرہ، بٹ گرام، تورغر، سوات، شانگلہ، مالاکنڈ، دیر اپر، دیر لوئر اور باجوڑ اضلاع میں ضمنی بلدیاتی انتخابات کیلئے پولنگ جاری ہے۔

یہ بھی پڑھیں:بجلی بلوں میں فوری کمی کیسے لائی جائے؟ ماہرین نے حل نکال لیا