وزیرخزانہ خیبرپختونخوا نے مفتاح اسماعیل کو جواب دیدیا

Aug 27, 2022 | 21:32:PM
مفتاح اسماعیل اور تیمور سیلیم جھگڑا
کیپشن: مفتاح اسماعیل اور تیمور سلیم جھگڑا فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(مانیٹرنگ ڈیسک)آئی ایم ایف کو خط کے حوالے سے وزیرخزانہ خیبر پختونخوا تیمور سلیم جھگڑانے مفتاح اسماعیل کو جواب دیدیا ۔
تفصیلات کے مطابق کے پی کے وزیر خزانہ تیمور سلیم جھگڑا نے کہا مفتاح اسماعیل نے جو باتیں کی ہیں ان میں کوئی سچائی نہیں، مفتاح اسماعیل کی پالیسیوں سے انکی اپنی پارٹی متفق نہیں، خط لیک ہونے کے بعد ٹویٹر پر ڈالا گیا۔تیمور سلیم نے مزید کہا کہ صوبے کے حق کیلئے ہم ہر حد تک جائیں گے۔قومی مفادمیں وفاقی حکومت کو ہمارے ساتھ بیٹھنا ہوگا۔اس میں قبائلی علاقوں کا صحت کارڈ اور این ایف سی شامل ہے۔تیمور سلیم نے مزید کہا کہ یہ وفاق کے ساتھ غداری نہیں یہ ایک صوبے کا حق ہے۔کئی بار مفتاح اسماعیل سے رابطے کی کوشش کی جس کا کوئی جواب نہیں ملا۔
وفاق سے مانگے گئے پیسوں میں 74ارب کی بجائے صرف 60 ارب ملے۔ان کا مزید کہناتھا کہ وفاقی حکومت آئی ایم ایف کے ساتھ ہمارے معاہدے کو غداری اور اپنے معاہدے کو ملک سے وفاداری ثابت کرنا چاہتی ہے ۔ملک کے ساتھ یہ لوگ سیاست کھیل رہے ہیں۔ملکی مفاد میں 24 گھنٹے کے اندر شرائط لگا کر آئی ایم ایف کے معاہدے پر دستخط کیے۔قومی مفادات پر سمجھوتہ نہیں کرینگے لیکن صوبے کے مفادات سے بھی پیچھے نہیں ہٹیں گے۔
یہ بھی پڑھیں:برطانیہ کا ملین پاونڈز امداد کا اعلان