الیکشن کمیشن کے نوٹس پر پی ٹی آئی کا بڑا قدم

Aug 27, 2022 | 11:16:AM
فائل فوٹو
کیپشن: عمران خان ، اسد عمر اور فواد چودھری کو توہین الیکشن کمیشن کا نوٹس,سندھ ہائیکور ٹ میں چیلنج
سورس: Google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

چیئر مین پاکستان تحریک انصاف عمران خان ، اسد عمر اور فواد چودھری کو توہین الیکشن کمیشن کا نوٹس جاری کیا گیا ہے ،جسےاسد عمر نے سندھ ہائیکورٹ میں چیلنج کر دیا  ہے ۔ 

تفصیلات کے مطابق سندھ ہائیکور ٹ میں دائر درخواست میں اسد عمر نے مؤقف اختیار کیا ہے کہ الیکشن کمیشن کا نوٹس بلا جواز اور غیر قانونی ہے، الیکشن کمیشن کوئی عدالت نہیں ہے ، الیکشن کمیشن نے غیر آئینی نوٹس جاری کیا ہے ۔عدالت کے باہر پی ٹی آئی رہنما نے کہا کہ الیکشن کمیشن کے من مانے فیصلوں پر تنقید تو ہو گی، لاٹھی اور طاقت سے ملک کو چلانے کی باتیں خام خیالی ہیں، تاریخ میں اتنی مہنگائی کبھی نہیں آئی ۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ جب بھی مشکل وقت آتاہے تو قوم  اکٹھی ہو جاتی ہے، سابق وزیر اعظم عمران خان کی ہدایت ہے مشکل وقت میں سیلاب متاثرین کی مدد کرنی ہے، کل عمران خان خیبر پختونخوا کے دورے پر گئے تھے پنجاب بھی جائیں گے ۔پی ٹی آئی رہنما نے حکومتی رہنماؤں کو آڑے ہاتھوں لیا اور کہا کہ اپنی ناکامی دوسروں پر مت ڈالیں ۔مفتاح اسماعیل کی ناکامی کی گواہی نوازشریف دے رہے ہیں ،مفتاح اسماعیل نے کہا پی ٹی آئی کی وجہ سے آئی ایم ایف پروگرام میں تاخیر ہو رہی ہے،خیبر پختونخوا حکومت نے 24گھنٹے میں مفتاح اسماعیل کو مثبت جواب دیا ۔