کینال روڈ پر جلاؤ گھیراؤ، پولیس پر تشدد کا معاملہ، پی ٹی آئی رہنماؤں کو عبوری ضمانت میں توسیع مل گئی

Apr 27, 2023 | 10:19:AM
کینال روڈ پر جلاؤ گھیراؤ، پولیس پر تشدد کا معاملہ، پی ٹی آئی رہنماؤں کو عبوری ضمانت میں توسیع مل گئی
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(جمال الدین) کینال روڈ پر جلاؤ گھیراؤ اور پولیس پر تشدد کے مقدمے میں پی ٹی آئی رہنماؤں کو عبوری ضمانت میں 6مئی تک توسیع مل گئی۔ 

لاہور کی انسدادِ دہشت گردی عدالت میں کینال روڈ زمان پارک میں جلاؤ گھیراؤ اور پولیس پر تشدد کے مقدمے پر سماعت ہوئی۔ سماعت انسدادِ دہشت گردی عدالت کی جج عبہر گل نے کی جس میں یاسمین راشد ، عمیر نیازی نے  پیش ہو کر حاضری مکمل کرائی اور عدالت نے اسد عمر ، فرخ حبیب و دیگر ملزمان کی عبوری ضمانت میں توسیع کر دی، اس معاملے پر بنائی گئی جے آئی ٹی کے سربراہ آفتاب پھلرون بھی عدالت پیش ہوئے۔

یہ بھی پڑھیں: وہاڑی: مبینہ پولیس مقابلہ، ریکارڈ یافتہ ملزم ہلاک

دورانِ سماعت فاضل جج نے ریماکس دیئے کہ تفتیش میں کیا پراگرس ہے؟ جس پر سربراہ جے آئی ٹی کا کہنا تھا کہ فرخ حبیب نے ابھی تک تفتیش جوائن نہیں کی۔ پی ٹی آئی رہنماؤں کے وکیل نے عدالت کو بتایا کہ ہم نے جے آئی ٹی کو چیلنج کیا ہوا ہے۔ فاضل جج نے ریماکس دیئے کہ اگر جے آئی ٹی ختم بھی ہو جاتی ہے تو بیان تو ریکارڈ کرانا ہے۔

فاضل جج عبہر گل نے پی ٹی آئی رہنما فرخ حبیب کو آج ہی انویسٹی گیشن جوائن کرنے کی ہدایت جاری کرتے ہوئے کہا کہ 6مئی کو کیس سن کر فیصلہ کریں گے۔