رائیڈر نے شہری کا لیپ ٹاپ گم کردیا

Apr 27, 2023 | 10:15:AM
رائیڈ کمپنی  کی طرف سے لیب ٹاپ ڈی ایچ اے سے ویلنشیاء ٹاؤن پہنچانے کی بجائے گم کرنے کا معاملہ سامنے۔
کیپشن: فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(شاہین عتیق)رائیڈر نے شہری کا لیپ ٹاپ گم کردیا۔متاثرہ صارف عدالت پہنچ گیا۔

رائیڈ کمپنی نے لیپ ٹاپ ڈی ایچ اے سے ویلنشیاء ٹاؤن پہنچانے کے بجائے گم کردیا ،معاملہ عدالت پہنچا تو فیروزپور روڈ کی رائیڈر کمپنی کیخلاف ڈگری جاری کرنیکا حکم دے دیا گیا۔صارف عدالت کے جج عدنان مشتاق نے ڈگری جاری کرنیکا حکم دیا۔

ضرور پڑھیں :نئی گاڑی میں خرابی، شہری گدھوں سے باندھ کر شو روم پہنچ گیا

درخواستگزار کو لیپ ٹاپ کی قیمت 90ہزار اور 30ہزار ہرجانہ ادا کرنیکا حکم دیا گیا۔ ماڈل ٹاؤن کے طلال اظہر نے 6لاکھ 50ہزار کے ہرجانے کا دعویٰ دائر کیا تھا۔درخواست گزار نے موقف اختیار کیا ہے کہ لیپ ٹاپ ڈی ایچ اے سے ویلنشیاء ٹاؤن پہنچانے کیلئے رائیڈ کمپنی سے رابطہ کیا۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ میرا 90ہزار کا لیپ ٹاپ گم کر دیا گیا جس سے ذہنی اذیت کا سامنا کرنا پڑا۔