شادی ہال،سینما ،بیوٹی پارلرز ، انٹر سٹی پبلک ٹرانسپورٹ مکمل بند

Apr 27, 2021 | 20:26:PM
 شادی ہال،سینما ،بیوٹی پارلرز ، انٹر سٹی پبلک ٹرانسپورٹ مکمل بند
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

  (24نیوز)کورونا سے خراب صورتحال کے باعث محکمہ داخلہ سندھ کی جانب سے شادی ہالز،سینما اور بیوٹی پارلرزکو مکمل بند کرنے کانوٹیفکیشن جاری کردیا گیا جو17 مئی تک نافذ العمل ہوگا۔
 کورونا ایس او پیز سے متعلق جاری کئے گئے نوٹیفکیشن کے مطابق شادی ہالز، بزنس سینٹرز، ایکسپو ہالز، مزارات، بیوٹی پارلرز ،تھیم پارکس، امیوزمنٹ پارکس اور سینما مکمل بند رہیں گے۔ شام 6 بجے سے صبح سحری تک تمام کاروبار بند رہیں گے اور کاروباری اوقات کار صبح 6 بجے سے شام 6 بجے تک رہیں گے۔
واضح رہے کہ جمعہ اور اتوار کو صوبے میں تمام کاروبار اور شاپنگ سینٹرز بند رہیں گے۔ دریں اثنا سندھ حکومت نے انٹر سٹی پبلک ٹرانسپورٹ سروس پر پابندی عائد کردی۔وزیر ٹرانسپورٹ اویس شاہ کے مطابق 30 اپریل سے شہروں کے درمیان چلنے والی مسافر گاڑیوں کی سروس بند کردی جائے گی۔
ہاٹ اسپاٹ ایریاز میں پبلک ٹرانسپورٹ مکمل بند کی جاسکے گی۔ کراچی میں چلنے والی مسافر بسوں اور کوچز میں نصف نشستیں خالی رکھنا ہوں گی۔

یہ بھی پڑھیں۔ ترین گروپ کی عمران خان سے ملاقات۔۔۔وزیر اعظم نے اہم مطالبہ مسترد کر دیا