ہمالین نمک کے کیا فوائد ہیں ؟

Sep 26, 2022 | 12:01:PM
۔ جو لوگ وزن کم کرنے کی خواہش رکھتے ہیں ان کو ہمالین نمک استعمال کرنے کی ہدایت کی جاتی ہے۔
کیپشن: ہمالین نمک
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک) ہمالین نمک کو دوسرے لفظوں میں پنک سالٹ بھی کہا جاتا ہے۔ ہمالین نمک کو دوسرے نمک پر ترجیح کیوں دی جائے؟ ہمالین نمک  میں بانسبت سفید نمک پروسیسنگ کے مراحل کم ہوتے ہیں۔ کم پروسیسنگ کے نتیجے میں ہمالین نمک میں پوٹاشیئم٬ کیلشیئم، میگنیشیئم دیگر منرلز موجود ہوتے ہیں جو انسانی صحت کیلئے مفید ہوتے ہیں۔  


کافی حد تک اصل حالت میں موجود ہونے کی وجہ سے ہمالین نمک کئی بیماریوں سے نجات کا باعث بھی ہے۔ جو لوگ وزن کم کرنے کی خواہش رکھتے ہیں ان کو ہمالین نمک استعمال کرنے کی ہدایت کی جاتی ہے۔ ہمالین نمک جسم میں معدنیات کو توازن میں رکھتا ہے اسکے علاوہ یہ جنک فوڈ کی طلب کو بھی کم کرتا ہے۔ علاوہ ازیں ہمالین نمک جسم کی خراب چربی کو بھی ختم کرتا ہے۔ 


ہمالین نمک ہاظمے کے مسائل حل کرنے میں بھی مفید ثابت ہوتا ہے۔ مزید ہملین نمک دانتوں کے درد کیلئے بھی فائدے مند ہے۔  فائدوں سے بھرپور ہمالین نمک کے استعمال کو سفید نمک پر ترجیح دینی چاہیئے۔