پارلیمنٹ کو ڈیڑھ سال تک توسیع ملنی چاہئے: حنیف عباسی

Sep 26, 2022 | 09:19:AM
پاکستان مسلم لیگ (ن) کے مرکزی رہنما حنیف عباسی نے کہا ہے کہ اسحاق ڈار تجربہ کار ہیں، ان کے وطن واپس آتے ہی ڈالر نیچے آ جائیگا، تمام جنرلز محب الوطن ہیں ان کی تعیناتی وزیراعظم کا اختیار ہے، جو بھی آئے گا مملکت خداداد پاکستان کے لئے جان دے گا، شیخ رشید کے پاؤں قبر میں ہیں، سوشل میڈیا پر باتیں کرنا آسان ہے
کیپشن: قومی اسمبلی
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک) پاکستان مسلم لیگ (ن) کے مرکزی رہنما حنیف عباسی نے کہا ہے کہ اسحاق ڈار تجربہ کار ہیں، ان کے وطن واپس آتے ہی ڈالر نیچے آ جائیگا، تمام جنرلز محب الوطن ہیں ان کی تعیناتی وزیراعظم کا اختیار ہے، جو بھی آئے گا مملکت خداداد پاکستان کے لئے جان دے گا، شیخ رشید کے پاؤں قبر میں ہیں، سوشل میڈیا پر باتیں کرنا آسان ہے۔

یہ بھی پڑھیں:اسحاق ڈار وزیراعظم کیساتھ ہی پاکستان روانہ ہونگے، لیگی قیادت کا فیصلہ 

حنیف عباسی نے سیلاب زدگان کی امداد کے لئے پاکستان مسلم لیگ ن کی متاثرین سیلاب کے لئے ون بلینکٹ موومنٹ کے آغاز کے موقع پر کہا کہ ون بلینکٹ موومنٹ کے لئے 40 ہزار کمبل و لحاف اکٹھے کرلئے ہیں، ٹارگٹ ایک لاکھ کا ہے، وزیراعظم شہباز شریف سیلاب متاثرین کےلئے فکر مند ہیں۔

انہوں نے کہا کہ مہنگائی و حالات کے باوجود راولپنڈی کے تاجروں نے بہت تعاون کیا، مہنگائی سے کوئی انکار نہیں، سابق وزیر خزانہ اسحاق ڈار آ رہے ہیں، تجربہ کار ہیں، ڈالر اسحاق ڈار کو دیکھ کر نیچے آجائے گا۔

لیگی رہنما کا کہنا تھا کہ پارلیمنٹ کو ڈیڑھ سال تک توسیع ملنی چاہئے، الیکنش 2024 میں ہونے چاہیں تاکہ سیلاب زدگان کو آباد کیا جاسکے، آرمی چیف کی تعیناتی وزیراعظم کی صوابدید ہے۔