ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم خشک اور سرد رہے گا: محکمہ موسمیات

Nov 26, 2022 | 11:12:AM
ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم خشک اور سرد رہے گا جب کہ کشمیر اور گلگت بلتستان میں موسم سرد اور مطلع جزوی ابر آلود رہے گا
کیپشن: محکمہ موسمیات
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 (24 نیوز) ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم خشک اور سرد رہے گا جب کہ کشمیر اور گلگت بلتستان میں موسم سرد اور مطلع جزوی ابر آلود رہے گا۔

محکمہ موسمیات کے مطابق اسلام آباد میں موسم سرد اور خشک رہے گا۔ خیبرپختونخوا کے بیشتر اضلاع میں موسم سرد اور خشک رہے گا۔ خیبرپختونخوا کے بالائی اضلاع میں مطلع جزوی ابر آلود رہے گا۔ صبح کے اوقات میں پشاور، مردان، نوشہرہ اور صوابی میں ہلکی دھند چھائی رہی۔

موسم کا حال بتانے والوں کے مطابق پنجاب کے بیشتر اضلاع میں موسم سرد اور خشک رہے گا۔ صبح کے اوقات میں فیصل آباد، لاہور،سیالکوٹ، نارووال، گوجرانوالہ، اوکاڑہ، بہاولپور اور ملتان میں دھند کے ڈیرے رہے۔

 بلوچستان کے بیشتر اضلاع میں موسم خشک رہے گا۔ شمالی اضلاع میں موسم سرد رہے گا۔ سندھ کے بیشتر اضلاع میں موسم خشک رہے گا۔ صبح کے اوقات میں سکھر اور گردو نواح میں ہلکی دھند چھائی رہی۔ کشمیر اور گلگت بلتستان میں موسم سرد اور مطلع جزوی ابر آلود رہے گا۔