لیفٹیننٹ جنرل نگار جوہر کا ایک اور اعزاز۔۔۔پاکستان کی پہلی خاتون کرنل کمانڈنٹ بن گئیں

Nov 26, 2021 | 20:23:PM
 بن گئینگار جوہر، پاکستان کی پہلی خاتون کرنل کمانڈنٹ
کیپشن: لیفٹیننٹ جنرل نگار جوہر، فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز)لیفٹیننٹ جنرل نگار جوہر پہلی خاتون کرنل کمانڈنٹ بن گئیں،آرمی چیف نے لیفٹیننٹ جنرل نگار جوہر کو آرمی میڈیکل کور کی کرنل کمانڈنٹ کے بیجز لگائے۔
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے آرمی میڈیکل کور سینٹر ایبٹ آباد کا دورہ کیا، آرمی چیف نے یادگارشہداپر پھولوں کی چادر چڑھائی اور فاتحہ خوانی کی ۔
آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف نے لیفٹیننٹ جنرل نگار جوہر کو آرمی میڈیکل کور کی کرنل کمانڈنٹ کے بیجز لگائے،لیفٹیننٹ جنرل نگار جوہر پہلی خاتون کرنل کمانڈنٹ بن گئیں۔
آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ صحت کے اعلیٰ معیار کو یقینی بنانے میں اے ایم سی کا کردار قابل قدر ہے،اے ایم سی نے ہمیشہ داخلی، بیرون ممالک قدرتی آفات سے نمٹنے میں معاونت کی ،ہمارے ڈاکٹرز اور پیرامیڈیکل سٹاف کورونا وبا کیخلاف صف اول کے جنگجو رہے،ڈاکٹرز اورپیرامیڈیکس نے پاکستانی عوام کے تحفظ، بہبود کیلئے مثالی عزم کا مظاہرہ کیا۔
آرمی چیف نے کہاکہ پاکستان آرمی کی پہلی جنرل آفیسر کا اے ایم سی کا کرنل کمانڈنٹ بننا قابل فخر ہے،ہمیں میڈیکل سائنس میں تیزرفتار ترقی کیساتھ رفتار برقرار رکھنا ہوگی ،ڈاکٹروں اور طبی عملے کو شعبہ صحت میں بہترین عالمی معیار برقرار رکھنا ہوگا۔

یہ بھی پڑھیں: سرفراز بگٹی کا مستعفی ہونے کا اعلان