کینیڈا جانے والوں کیلئے خوشخبری، نئی ویزہ پالیسی کا اعلان ہو گیا

May 26, 2024 | 15:33:PM
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز) کینیڈا جانے والی پاکستانیوں کیلئے خوشخبری آ گئی، کنیڈین حکومت نے مفت ویزے کھول دیئے، پڑھے لکھے ہونے کی شرط بھی ختم کر دی۔

کینیڈا میں تعمیراتی شعبے اور صنعت میں ہنر مند مزدوروں کی کمی پیدا ہو گئی، کینیڈین صوبے البرٹا میں 42 ہزار سے زائد مزدوروں کی ضرورت ہے کیونکہ یہ بنیادی ڈھانچے کی ترقی کے بڑھتے مطالبات کو پورا کرنے کی دوڑ میں ہے، کینیڈین حکام کی جانب سے مہم کا آغاز بھی کر دیا گیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: پیٹرول مزید سستا؟ چھٹی کے روز اہم خبر آ گئی

ہنرمند افراد کی کمی کو پورا کرنے کے لئے کینیڈین حکام کی جانب سے شروع کردہ مہم کے تحت البرٹا جانے اور ایک سال رہنے کی بنیاد پر 5 ہزار ڈالر قابلِ واپسی ٹیکس کی پیشکش کی گئی ہے۔

واضح رہے کہ البرٹا میں گزشتہ برس 2 لاکھ نئے رہائشیوں کا اضافہ ہوا ہے جس کے باعث سڑکوں پلوں، رہائش سمیت دیگر انفراسٹرکچر کو بڑھانے کے لئے تعمیراتی صنعت پر نمایاں دباؤ ہے۔