پیٹرول مزید سستا؟ چھٹی کے روز اہم خبر آ گئی

May 26, 2024 | 15:05:PM
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز) مہنگے پیٹرول کے ہاتھوں ستائے عوام کیلئے اچھی خبر آ گئی، پٹرول مزید سستا ملے گا۔

تفصیلات کے مطابق رواں برس جون کے پہلے 15 دن میں پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں واضح کمی ہونے کا امکان ہے، عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتوں میں کمی کے باعث عوام کو ریلیف ملنے کے قوی امکانات ہیں۔

پیٹرول کی قیمت میں 4 روپے اور ڈیزل کی قیمت میں 3.50 روپے فی لیٹر کمی متوقع ہے، تاہم اوگرا کی جانب سے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کی سمری حکومت کو بھیجی جائے گی جس پر حکومت 31 مئی کو نظرِ ثانی کر کے حتمی منظوری دے گی۔

یہ بھی پڑھیں: ٹیوٹا نے افسروں  کو دی گئی گاڑیاں واپس لے لیں

وزیراعظم شہباز شریف کی جانب سے حتمی منظوری کے بعد قیمتوں کا اطلاق جون کے پہلے 15 دنوں کے لئے ہو گا، عالمی منڈی میں پیٹرول کی قیمت 83 سینٹ کم ہو کر 98.4 ڈالر فی بیرل پر آ گئی ہے۔

خیال رہے کہ رواں ماہ 15 تاریخ کو حکومت کی جانب سے پیٹرول کی قیمت میں 15.39 روپے فی لیٹر کمی کی گئی تھی، جس کے بعد پیٹرول کی قیمت 273.10 روپے ہو گئی تھی، ہائی سپیڈ ڈیزل 7.88 روپے سستا ہونے کے بعد 274.8 روپے پر فی لیٹر ہو گیا تھا۔