پنجاب اسمبلی تحلیل کرنے کی سمری تیار، حکومت کی تردید

Mar 26, 2022 | 20:27:PM
وزیراعلیٰ عثمان بزدار، پنجاب اسمبلی تحلیل، سمری تیار،
کیپشن: وزیراعظم عمران خان اور وزیراعلیٰ عثمان بزدار، فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(مانیٹرنگ ڈیسک)وزیراعلیٰ عثمان بزدارنے پنجاب اسمبلی تحلیل کرنے کیلئے سمری تیار کرلی جبکہ ترجمان پنجاب حکومت نے خبر کی تردید کردی۔
نجی ٹی وی نے ذرائع کے حوالے سے رپورٹ میں دعویٰ کیا ہے کہ عمران خان کے حکم پر اسمبلی تحلیل کی جاسکتی ہے اور عمران خان نے حکم کیا توعثمان بزدار عہدہ بھی چھوڑ دیں گے۔ذرائع کا کہنا ہے کہ وزیراعظم، عثمان بزدار کو کمالیہ سے اپنے ساتھ اسلام آباد لے گئے۔
ترجمان پنجاب حکومت حسان خاورنے پنجاب اسمبلی تحلیل کرنے کے حوالے سے نجی چینل کی خبر کی تردید کرتے ہوئے کہاہے کہ پنجاب اسمبلی تحلیل کرنے کی کوئی سمری تیار نہیں ہوئی ،وزیراعظم اوروزیراعلیٰ کے درمیان مشاورت کا عمل جاری رہتا ہے 
وزیراعظم کے مشیر شہباز گل نے کہاہے کہ پنجاب اسمبلی تحلیل کرنے کی سمری کی تیاری کی خبرجھوٹی ہے ،نجی چینل پر چلنے والی خبر کا حقیقت سے کوئی تعلق نہیں ۔

یہ بھی پڑھیں: الیکشن کمیشن نوازشریف کے ساتھ ہے : وزیراعظم