رمضان المبارک کی آمد سے قبل مہنگائی کا طوفان 

Mar 26, 2022 | 08:48:AM
مہنگائی کا طوفان
کیپشن: اشیا خورو نوش
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک)رمضان المبارک کی آمد سے قبل ہی مہنگائی کا پارہ مزیدچڑھنے لگا، ایک ہفتے کے دوران مہنگائی کی شرح میں ایک اعشاریہ ایک صفر فیصد کا اضافہ ہوا ،رواں ہفتے میں پچیس اشیاءکے دام بڑھ گئے۔
تفصیلات کے مطابق رمضان المبارک سے قبل مہنگائی نے پھر سے سر اٹھا لیا،ادارہ شماریات کے مطابق ایک ہفتے کے دوران مہنگائی کی شرح 1 اعشاریہ 10 فیصد کا اضافے کے ساتھ 15 اعشاریہ 67 فیصد تک پہنچ گئی، ایک ہفتے میں 25 اشیا کی قیمتوں میں اضافہ ہوا، رواں ہفتے برائلر مرغی کی فی کلو قیمت نے ٹرپل سنچری بھی مکمل کر لی، مرغی کی فی کلو قیمت میں 23 روپے 59 پیسے کا اضافہ ہوا، ایک ہفتے میں ڈالڈا گھی کا اڑھائی کلو ٹن 52 روپے 2 پیسے، کیلے فی درجن 4 روپے43 پیسے، آلو 57 پیسے ،دہی 1روپے 37 پیسے فی کلو مہنگا ہوا۔ رواں ہفتے 20 کلو آٹے کا تھیلا بھی 9روپے 19 پیسے مہنگا ہوا، 20 کلو آٹے کی تھیلے کی قیمت 1172روپے 8 پیسے تک پہنچ گئی، رپورٹ کے مطابق تازہ دودھ، پیاز، مٹن، دال ماش،دال مسور،دال مونگ ،بیف بچوں کا خشک دودھ بھی مہنگا ہوا۔ ادارہ شماریات کی رپورٹ کے مطابق ایک ہفتے کے دوران صرف 8 اشیاءکی قیمتوں میں کمی ہوئی، رواں ہفتے لہسن، ٹماٹر، انڈے، گڑ اور چینی کی قیمتوں میں کمی دیکھی گئی جبکہ اس دوران چاول، بریڈ، نمک سمیت 18 اشیاءکی قیمتوں میں استحکام بھی رہا۔
یہ بھی پڑھیں:رمضان المبارک کی آمد۔۔حکومت کا گھی اور کوکنگ آئل کی قیمتوں سے متعلق بڑا فیصلہ