ٹک ٹاک پر کب ویڈیو شیئر کی جائے؟ بہترین وقت کونسا؟ کب پوسٹ زیادہ دیکھی جا سکتی ہے؟

Jun 26, 2023 | 17:01:PM
ٹک ٹاک
کیپشن: فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک) معروف سوشل میڈیا ایپ ٹک ٹاک پر کب پوسٹ شیئر کی جائے کہ زیادہ سے زیادہ صارفین ویڈیو کو دیکھ سکیں۔

موجودہ وقت میں ٹک ٹاک دنیا بھر میں مقبول ہونے والی سب سے  بڑی سوشل میڈیا ایپ میں سے ایک ہے،جس کو استعمال کر کے بہت سے لوگ راتوں راتوں شہرت کی بلندیوں پر پہنچے ہیں،کئی لوگوں نے اپنے فن سے لوگوں کو اپنی جانب متوجہ کر کے اپنا لوہا منوایا ہے،بچوں، نوجوانوں  بشمول بوڑھوں سمیت سب کو اس سوشل میڈیا ایپ کا چسکا لگ چکا ہے،ہر عمر کے لوگ  خود کو محظوظ کرنے کیلئے فارغ اوقات میں اس ایپ کا استعمال کرتے ہیں،ایک طرف ٹک ٹاک ایپ پر ویڈیو  دیکھنے والوں کا تانتا بندھا ہو اہے تو دوسری طرف ویڈیو بنانے والے اپنی کارکرگی سےناظرین کو اپنا دلدادہ کرنے میں جتن کر رہے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: ایلون مسک اور مارک زکر برگ کی حقیقی لڑائی؟ٹویٹر مالک نے خود ہی سب بتا دیا

اس ویڈیو شیئرنگ ایپ کے صارفین کی تعداد میں دن بدن اضافہ ہو رہا ہے اور اگر آپ اس  ایپ کا استعمال کرتے ہوئے  مقبول ہونا چاہتے ہیں تو یہ جاننا از حد ضروری ہے کہ پوسٹ کرنے کے بہترین اوقات کار کیا  ہیں،ویسے تو ٹک ٹاک میں ٹرینڈز وقت کی ضرورت کو بھانپتے  ہوئے  مسلسل بدلتے رہتے ہیں مگر یہ جاننا اہم ہوتا ہے کہ آپ کے ناظرین کس وقت سب سے زیادہ اس ایپ کا استعمال کر رہے ہوتے ہیں، تاکہ ویڈیو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک  پہنچ سکے۔

ناظرین کے  وقت بارے میں جاننے کا سب سے آسان اور سہل  طریقہ اپنا اکاؤنٹ ٹک ٹاک کے بزنس اکاؤنٹ پرمنتقل  کرنا ہے جو کہ  بالکل مفت ہوتا ہے اور سیٹنگز میں منیج اکاؤنٹ کے سیکشن میں اس کا آپشن موجود ہے،بزنس اکاؤنٹ پر بےشمار  ٹولز صارفین کو دستیاب ہوتے ہیں جن میں سے ایک اینالیٹکس بھی ہے، جس سے معلوم ہوسکتا ہے کہ آپ کی ویڈیوز کن خطوں میں دیکھی گئی،ان خطوں میں لوگوں کے جاگنے کے وقت کا تعین کرکے ویڈیوز پوسٹ کرنے سے اس کے زیادہ سے زیادہ  دیکھے جانے کا امکان بڑھتا ہے، اس مقصد کے لیے ویڈیوز کو ترتیب بھی دی جا سکتی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: پی ٹی آئی سیاست پر تنقید، معروف ٹی وی اینکر وقار ذکا کو انتقام کا نشانہ بنایا گیا

 اس ایپ کے حوالے سے کچھ تحقیقاتی رپورٹس تیار  کی گئی ہیں، تحقیقات کے مطابق  ٹک ٹاک پر اکثر دنوں میں علی الصبح اور رات گئے پوسٹ کی جانے والی ویڈیوز زیادہ دیکھی جاتی ہیں،بیشتر افراد دن  بھر  اپنے کاموں میں  مصروف ہوتے ہیں اور ان کو صبح  و شام ٹک ٹاک دیکھنے کا وقت میسر نہٰیں آتا۔تو   پھر ان رپورٹس کو مدنظر  رکھتے ہوئے  ٹک ٹاک پر ویڈیو ڈالنے کے بہترین اوقات کار کیا ہیں؟

  تحقیقاتی رپورٹس میں بتایا گیا ہے  کہ سوموار کو ٹک ٹاک پر ویڈیو پوسٹ کرنے کا بہترین وقت علی الصؓح  6 ، صبح 10 اور رات 10 بجے کا  ہوتا ہے،اسی طرح منگل کے دن  رات 2 اور 4 بجے کے ساتھ ساتھ صبح 9 بجے کا وقت فائدہ مند  ہو گا ،بدھ کے دن ٹک ٹاک پر ویڈیو پوسٹ کرنے کا بہترین وقت صبح 7، 8 اور رات 11 بجے کا  بھی ہو سکتا ہے،جمعرات کو صبح 9 بجے، دوپہر 12 اور شام 7 بجے ویڈیو پوسٹ کرنا بہتر ین ہوتا ہے،جمعہ کو صبح 5 بجے، دوپہر ایک اور 3 بجے ٹک ٹاک پر ویڈیو پوسٹ کرنے پر بہترین نتیجے کی توقع کی جا سکتی ہے،ہفتے کو صبح 11، شام 7 اور 8 بجے ویڈیو اپلوڈ کرنے سے اچھے نتائج کی توقع کی جا سکتی ہے،اتوار کے روز  ٹک ٹاک ویڈیوز کو صبح 7، 8 اور سہ پہر 4 بجے پوسٹ کرنا  سود مند رہے گا۔