وسیم اکرم کی اہلیہ کراچی کی عوام کی مداح نکلیں 

Jun 26, 2022 | 00:29:AM
وسیم اکرم کی اہلیہ ،مداح نکلیں
کیپشن: وسیم اکرم اور شنیرا اکرم
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز)پاکستانی سابق کپتان وسیم اکرم کی آسٹریلوی بیوی شنیرا اکرم کراچی کی عوام کی مداح نکلیں۔ شہر قائد دنیا میں رہائش کیلئے پانچ بدترین شہروں میں شمار کے باوجود کراچی والوں کی تعریف کئے بنا نہ رہ سکیں۔
سوشل میڈیا کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں شنیر ااکرم نے کہا کہ کراچی کو گھر کہنے والے تمام پچیس کروڑ کو احترام ، ہمارے شہر کے مکینوں نے گزشتہ برسوں میں جو کچھ دیا اور عطیہ کیا وہ صرف بقایا ہے۔

مزید کہا کہ کراچی عوام کے دلوں کی وجہ سے زندہ ہے۔ رہنے کے لیے سرفہرست پانچ بدترین شہر شمار ہورہا ہے لیکن جب انسان دوستی، خیرات اور نیک نیتی کی بات آتی ہے تو یہ شہر نمبر ون ہے۔
یہ بھی پڑھیں:اتوار کو لاہور میں کون سے کاروبار بند کردیے جائیں گے؟ وضاحت آگئی