لیڈی کانسٹیبل نے ہیلمٹ نہ پہننے پر اپنے ہی والد کا چالان کردیا

Jul 26, 2023 | 18:13:PM
لیڈی کانسٹیبل نے ہیلمٹ نہ پہننے پر اپنے ہی والد کا چالان کردیا
کیپشن: فوٹو (اسکرین گریب)
سورس: سوشل میڈیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک) چونیاں میں پٹرولنگ پولیس کوڑے سیال کی کانسٹیبل سمیرا نے ہیلمٹ نہ پہننے پر اپنے والد کا چالان کردیا۔

کانسٹیبل سمیرا نے اس عمل سے فرض شناسی کی مثال قائم کر دی، لیڈی کانسٹیبل کی فرض شناسی پر عوامی و سماجی حلقوں نے اسے سراہا ہے۔

گزشتہ روز پٹرولنگ پولیس ٹیم کوڑے سیال نے شہریوں کو ہیلمٹ کی افادیت اور ہیلمٹ نہ پہننے کے نقصانات بارے آگاہ کیا۔

یہ بھی پڑھیے: آج سے تمام بیوٹی پارلر بند ، حکومت نے بڑا اعلان کر دیا

اس موقع پر کانسٹیبل سمیرا کا کہنا تھا کہ قانون سب کیلئے یکساں ہے، کوئی اس سے بالاتر نہیں، فرض شناسی میں رشتے رکاوٹ نہیں بننے دوں گی۔

ان کا کہنا تھا کہ ہیڈ انجری سے موت واقع ہونے کا بہت زیادہ خدشہ ہوتاہے، شہری ہیلمٹ سمیت ٹریفک قوانین کی پاسداری یقینی بنائیں۔