دریائے راوی میں پانی کے بہاؤ میں اضافہ، لاہور سمیت متعدد اضلاع متاثر ہونے کا خدشہ

Jul 26, 2023 | 09:53:AM
دریائے راوی میں پانی کے بہاؤ میں اضافہ، لاہور سمیت متعدد اضلاع متاثر ہونے کا خدشہ
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز )دریائے راوی میں پانی کے بہاؤمیں اضافہ ہو گیا، شاہدرہ کے مقام پر 31ہزار کیوسک پانی کا ریلا گزر رہا ہے ۔
تفصیلات کے مطابق نیا،پرانا راوی پل ،شاہدرہ ریلوے پل کے نیچے پانی کےبہاؤ میں اضافہ ہوا ہے ، لاہور،ساہیوال،قصور،اوکاڑہ کے اضلاع متاثر ہونے کا خدشہ ہے ، دوسری جانب دریائے سندھ ، چشمہ بیراج کے مقام پر درمیانے درجے کا سیلا ب ہے۔ 

یہ بھی پڑھیں:آج سے تمام بیوٹی پارلر بند ، حکومت نے بڑا اعلان کر دیا

پی ڈی ایم اے کی جانب سے جاری اعدادوشمار کے مطابق  چشمہ بیراج میں پانی کا اخراج 3لاکھ 86ہزار کیوسک ریکارڈ کیا گیا ہے ، دریائے ستلج میں سلیما نکی بیراج پر درمیانے درجے کا سیلاب جبکہ گنڈا سنگھ والا بیراج پر نچلے درجے کا سیلاب ہے۔