انتہا پسندہندوﺅں کا’تانڈو‘ بنانیوالوں کی زبان کاٹنے پر انعام کا اعلان

Jan 26, 2021 | 20:55:PM
انتہا پسندہندوﺅں کا’تانڈو‘ بنانیوالوں کی زبان کاٹنے پر انعام کا اعلان
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز)ہندو انتہا پسندوں نے بالی وڈ اداکار سیف علی خان کی ویب سیریز ’تانڈو‘ بنانے والوں کی زبان کاٹنے پر انعام کا اعلان کردیا۔

تفصیلات کے مطابق ویب سیریز کے آن ائیر ہونے کے بعد بھارت کی سیاست میں بھونچال آگیا ہے جو معافی کے باوجود تھمنے کا نام نہیں لے رہا۔ہندوانتہا پسندوں کی جانب سے ویب سیریز میں مذہبی جذبات مجروح کرنے کاالزام عائد کیا گیا ہے۔
ہدایت کار علی عباس ظفر کی جانب سے معافی مانگنے اور سیریز میں تبدیلیوں کے اعلان کے باوجود ہندوانتہاپسند جماعت کرنی سینا نے ہدایت کارو ٹیم کی زبان کاٹنے پر انعام کا اعلان کیا ہے۔ ویب سیریز ’تانڈو‘ میں سیف علی خان، محمد ذیشان ایوب اور ڈمپل کپاڈیا نے مرکزی کردار کیا ہے۔
کرنی سینا نے اعلان کیا ہے کہ ویب سیریز کے میکرز کی زبان کاٹنے پر ایک کروڑ بھارتی روپے انعام دیا جائے گا۔
خیال رہے کہ ویب سیریز کے پروڈیوسرز کے خلاف مقدمات بھی درج کئے گئے ہیں جبکہ دھمکیوں کے بعد سیف علی خان کے گھر باہر بھی پولیس تعینات کی گئی ہے۔