وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کا عہدہ سنبھالتے ہی مہنگائی سے ریلیف کیلئے اقدامات کا اعلان

Feb 26, 2024 | 19:30:PM
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(راؤ دلشاد) نومنتخب وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے عہدہ سنبھالتے ہی مہنگائی سے ریلیف کیلئے جامع اقدامات کا اعلان کردیا۔

وزیراعلیٰ پنجاب نے اس حوالے سے پرائس کنٹرول کیلئے پائیدار اقدامات کا فوری پلان طلب کرلیا اور پانچ روز میں پرائس کنٹرول کیلئے باقاعدہ ڈیپارٹمنٹ قائم کرنے کے احکامات جاری کردیے، اس کے ساتھ ساتھ انہوں نے ڈیمانڈ اور سپلائی سسٹم کی مانیٹرنگ کی ہدایت بھی کی۔

اس حوالے سے انہوں نے مزید کہا کہ پرائس کنٹرول کیلئے باقاعدہ قانونی میکنزم موجود نہیں، عارضی اقدامات کافی نہیں، مہنگائی پر قابو پانا ترجیحات میں اولین ہے۔

یہ بھی پڑھیے: الیکشن میں کارکردگی دکھائی، آئندہ بلاول بھٹو کو وزیراعظم منتخب کروائیں گے، مراد علی شاہ

وزیراعلیٰ نے مزید کہا کہ گراں فروشی کے خاتمے کیلئے پائیدار سسٹم وضع کیا جائے، پھلوں، سبزیوں اور دیگر اشیائے خورد و نوش کے نرخ کنٹرول کیے جائیں۔ 

انہوں نے ہدایات جاری کرتے ہوئے کہا کہ گراں فروشی کا ارتکاب کرنے والوں کیخلاف سزا یقینی بنائی جائے۔

اس موقع پر ارکان اسمبلی مریم اورنگزیب، عظمیٰ بخاری، بلال کیانی، افضل کھوکھر، ثانیہ عاشق، چیف سیکرٹری، آئی جی، چیئرمین پی اینڈ ڈی، سیکریٹرز اور دیگر متعلقہ پولیس حکام بھی موجود تھے۔