پی پی سندھ سے سینٹ کی امیدوار خاتون کے گھر پر نامعلوم افراد کا حملہ
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24 نیوز)پیپلزپارٹی کی رہنما سینٹ الیکشن میں سندھ سے امیدوارپلوشہ خان کے گھر گلستان جوہر میں نامعلوم افراد نے حملہ کردیا۔
تفصیلات کے مطابق پی پی رہنما پلوشہ خان کے مطابق میرے کراچی کے علاقے گلستان جوہر میں واقع گھر پرحملہ کیاگیا جہاں 5 سے زائد افراد میرے گھر آئے اورگھروالوں کودھمکیاں دیں۔ حملہ آور کہہ رہے تھے پلوشہ خان کو باہرنکالو۔
پی پی رہنما کے مطابق میں تھانے میں درخواست دے رہی ہوں جبکہ وزیراعلیٰ سندھ کو بھی واقعے کی اطلاع دی ہے۔پلوشہ خان کا کہنا ہے کہ معلوم نہیں کہ مشکوک افراد کی آمد کا مقصد کیا تھا تاہم اہل محلہ بھی واقعے پرتشویش میں مبتلا ہیں۔
یاد رہے کہ پلوشہ خان سینٹ انتخابات میں سندھ سے پیپلزپارٹی کی امیدوار ہیں۔