عمران خان ضمنی انتخابات میں پہلے سے زیادہ ووٹ لیں گے، عمران اسماعیل کا دعویٰ

Aug 26, 2022 | 17:45:PM
سابق گورنر سندھ، عمران اسماعیل، عمران خان، تینوں حلقوں، ٹکٹ جمع،
کیپشن: عمران اسماعیل، فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز)تحریک انصاف کے رہنما اورسابق گورنرسندھ عمران اسماعیل کاکہناہے کہ عمران خان کے تینوں حلقوں میں ٹکٹ جمع کرا دئیے ہیں، جو حکومتی غنڈہ گردی یہ کرسکتے ہیں ضرور کریں، لیکن عمران خان اس سے زیادہ ووٹ لیں گے۔
سابق گورنر سندھ عمران اسماعیل نے میڈیاسے گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ آج عمران خان کے تینوں حلقوں میں ٹکٹ جمع کرا دئیے ہیں،چیئرمین پی ٹی آئی کے لیاری ،کورنگی اورملیر سے ٹکٹ جمع کرائے گئے،ملیر میں آفتاب صدیقی ، کورنگی میں علی زیدی کمپئین کریں گے۔
عمران اسماعیل کاکہناتھا کہ آج عمران خان سب سے زیادہ مقبول لیڈر ہیں،ان کی عزت صرف اتنی ہے کہ یہ عمران خان کے سامنے کھڑے ہیں۔ان کا مزید کہناتھا کہ عمران خان کا پیغام لوگوں کے دلوں میں پہنچا ہوا ہے، این اے 245 میں ضمنی انتخاب جیتا،سابق گورنر سندھ نے کہا کہ جو حکومتی غنڈہ گردی یہ کرسکتے ہیں ضرور کریں، لیکن عمران خان اس سے زیادہ ووٹ لیں گے۔
انہوں نے کہاکہ سیلاب میں صرف سندھ حکومت اپنی عیاشیوں میں مصروف ہے، انہوں نے ٹینٹ بھی بیچ دئیے ہیں، ہماری ٹیم اتوار کو امدادکیلئے جارہی ہے۔ عمران اسماعیل نے کہاکہ 14 سال سے یہاں پر موجود حکومت کچھ نہیں کررہی ،یہاں کے عوام عمران خان کی طرف دیکھ رہے ہیں۔
ان کا مزید کہناتھا کہ ہماری حکومت نے مقصود چپڑاسی کا نام سامنا لایا تھا، طاقتور اور کمزور کا فرق ختم کرنا ہے، دونوں جماعتیں بزنس مینوں سے بڑا فنڈ لیتی ہیں،ہر لائسنس اومنی گروپ کو مل جاتی ہے۔
سابق گورنر سندھ نے کہاکہ الیکشن کمیشن میں اگر ہمت ہے تو پی پی ، ن لیگ اور فضل الرحمن کے کھاتے بھی کھولیں۔

یہ بھی پڑھیں: شیخ رشید نے مسلم لیگ ن کے ٹوٹنے کی پیشگوئی کردی