نیپرا میں بجلی مزید مہنگی کرنے کی درخواست جمع

Apr 26, 2023 | 10:18:AM
نیپرا میں بجلی مزید مہنگی کرنے کی درخواست جمع
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک) مہنگائی سے ستائے عوام کی مشکلات میں اضافہ ہونے کو ہے، نیپرا میں سینٹرل پاور پرچیزنگ ایجنسی کی جانب سے بجلی مزید مہنگی کرنے کی درخواست جمع کروا دی گئی ہے۔

سینٹرل پاور پرچیزنگ ایجنسی کی جانب سے مارچ کے مہینے کے فیول ایڈجسٹمنٹ کی خاطر بجلی مہنگی کرنے کی درخواست نیپرا میں جمع کروائی ہے۔ سینٹرل پاور پرچیزنگ ایجنسی کی دائر کردہ درخواست پر نیپرا 3 مئی کو سماعت کرے گی۔

یہ بھی پڑھیں: آرمی چیف کا دورہ چین ، اچھی خبریں ملنے لگیں

سینٹرل پرچیزنگ ایجنسی کی درخواست کے مطابق ڈسکو صارفین کیلئے بجلی فی یونٹ 1 روپے 17 پیسے مہنگی کرنے کی سفارش کی گئی ہے۔

دوسری جانب کے الیکٹرک کی جانب سے پہلے ہی فیول پرائس ایڈجسٹمنٹ کے تحت بجلی کی قیمت بڑھانے کیلئے درخواست جمع کروا چکی ہے۔ کے الیکٹرک کی جانب سے جمع کروائی گئی درخواست میں بجلی فی یونٹ 4 روپے 49 پیسے مہنگی کرنے کی درخواست کی گئی ہے۔نیپرا کے الیکٹرک کی درخواست پر بھی 3 مئی کو ہی سماعت کرے گی۔