مریم نواز کی پاسپورٹ واپسی کی درخواست۔لاہور ہائی کورٹ کا بینچ تحلیل

Apr 26, 2022 | 14:19:PM
مریم نواز کی پاسپورٹ واپسی کی درخواست۔لاہور ہائیکورٹ سے بڑی خبر آ گئی
کیپشن: مریم نواز (فائل فوٹو)
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 (24نیوز)لاہور ہائیکورٹ میں مسلم لیگ ن کی رہنما مریم نواز کی عمرہ ادائیگی کیلئے پاسپورٹ کی واپسی سے متعلق درخواست کی سماعت کرنے سے آج دوسرے بینچ نے بھی معذرت کر لی ہے۔

تفصیلات کے مطابق نیب اور وفاقی حکومت کے وکلاء جسٹس علی باقر نجفی اور جسٹس اسجد جاوید گھرال کے روبرو پیش ہوئے،سماعت شروع ہوتے ہی جسٹس اسجد جاوید گھرال نے بھی مریم نواز کی درخواست پر سماعت کرنے سے معذرت کر لی،اس صورتِحال کے بعد لاہور ہائی کورٹ کا دوسرا بنچ بھی تحلیل ہو گیا،نئے بینچ کی تشکیل کے لیے فائل چیف جسٹس کو بھیج دی گئی ہے۔

خیال رہے کہ اس سے پہلے مریم نواز کی درخواست کی سماعت سے جسٹس فاروق حیدر نے معذرت کی تھی جس کے بعد لاہور ہائی کورٹ کا جسٹس علی باقر نجفی اور جسٹس اسجد جاوید گھرال پر مشتمل نیا بیچ تشکیل دیا گیا تھا۔

یہ بھی پڑھیں: بڑی خوشخبری۔ وزیرِ اعظم شہباز شریف نےعوام  کو عید کا تحفہ دیدیا

 مریم نواز نے عمرے کی ادائیگی کے لیے پاسپورٹ کی واپسی کی درخواست لاہور ہائی کورٹ میں دائر کر رکھی ہے،عدالت نے گزشتہ روز سماعت کرتے ہوئے ای سی ایل رولز طلب کئے تھے،اس سے قبل بھی ایک عدالتی بینچ مریم نواز کی درخواست پر سماعت سے معذرت کرچکا ہے۔