حکومت منی بجٹ میں ٹیکس مراعات ختم کرنے جارہی ہے ،میاں زاہد حسین

Nov 25, 2021 | 14:00:PM
منی بجٹ،میاں زاہد حسین،ٹیکس مرا عات
کیپشن: منی بجٹ
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز)حکومت کا دسمبر میں منی بجٹ لانے کا پلان تیار ۔

تفصیلات کے مطابق منی بجٹ سے عوام پر کتنے منفی اثرات مرتب ہونگے ،اس سے متعلق نیشنل بزنس گروپ چئیرمین میاں زاہد حسین نے منی بجٹ کو عوام کے لئے مہنگائی کا طوفان قرار دے دیا ۔کہا کہ آئی ایم ایف معاہدے کے تحت حکومت منی بجٹ میں ٹیکس مراعات ختم کرنے جارہی ہے ۔تمام اشیا پر سیلز ٹیکس 17 فیصد ہونے جارہا ہے۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ جن اشیا پر ٹیکس چھوٹ تھی وہ ختم ہونے جارہی ہے ۔تین سو ارب سے زائد کا ٹیکس بوجھ عائد کردیا جائے گا ۔سفید پوش اور مڈل کلاس بھی آنے والی مہنگائی سے شدید متاثر ہونگے۔آئی ایم ایف نے 600 ارب روپے اضافی ٹیکس اکھٹے کرنے کی شرط لگائی تھی ۔آئی ایم ایف معاہدے کے ساتھ لگتا ہے حکومت بہت کچھ چھپا رہی ہے۔

یہ بھی پڑھیں:این اے 133سےتحریک انصاف کا میدان کھلا چھوڑنے کا اعلان