دفتر خارجہ میں بھارتی ناظم الامور کی طلبی، یاسین ملک کی سزا کیخلاف شدید احتجاج ریکارڈ

May 25, 2022 | 21:12:PM
پاکستان ، حریت رہنما، یاسین ملک، بھارتی عدالت، بدنیتی پر مبنی فیصلہ مسترد،
کیپشن: یاسین ملک، فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز)پاکستان نے حریت رہنما یاسین ملک کیخلاف بھارتی عدالت کا بدنیتی پر مبنی فیصلہ مستردکردیا۔پاکستان نے دفتر خارجہ میں بھارتی ناظم الامور کو طلب کرتے ہوئے حریت رہنما کی سزا کیخلاف شدید احتجاج ریکارڈ کرایا۔
دفتر خارجہ نے اپنے بیان میں کہاہے کہ پاکستان یاسین ملک سے متعلق بدنیتی پر مبنی یکطرفہ فیصلے کی مذمت کرتا ہے ،بھارتی ناظم الامور اپنی حکومت کو کہیں کہ یاسین ملک کو بے بنیاد الزامات سے بری کرے،ترجمان کا مزید کہناتھا کہ یاسین ملک کو من گھڑت مقدمے میں قصور وار ٹھہرایا گیا۔
یاسین ملک کو خراب صحت کے باوجود قید میں ڈالے جانے پر حکومت پاکستان نے شدید اظہار برہمی کرتے ہوئے کہاکہ بھارت یاسین ملک کی خیریت یقینی بنائے اور قید سے فوری رہائی کا بندوبست کرے،دفتر خارجہ کاکہناتھا کہ بھارت ریاسی دہشتگردی کو بطور ہتھیار استعمال کرنا بند کرے،عالمی برادری بھارت پر دباﺅ ڈالے کہ وہ مقبوضہ کشمیر میں یواین چارٹر کے تحت ذمہ داریاں پوری کرے۔

یہ بھی پڑھیں: لانگ مارچ میں شریک تحریک انصاف کے عہدیدار فیصل چودھری پل سے گر کر جاں بحق