گیس 155 فیصد تک مہنگی؟سوئی ناردرن گیس کمپنی کی درخواست پر فیصلہ آج ہوگا

Mar 25, 2024 | 12:05:PM
گیس 155 فیصد تک مہنگی؟سوئی ناردرن گیس کمپنی کی درخواست پر فیصلہ آج ہوگا
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: 24news.tv
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز)مہنگائی کی چکی میں پسی عوام کیلئے بری خبر،سوئی گیس کی قیمت میں ایک بار پھر اضافے کا امکان، سوئی ناردرن گیس کمپنی کی 4ہزار489 روپے فی ایم ایم بی ٹی یومقرر کرنیکی تجویز، قیمت بڑھنے سے بلوں میں اوسطا 155 فیصد تک اضافہ ہو گا ۔گیس مہنگی ہو گی یا نہیں، مہنگی ہو گی تو کتنی ہو گی؟ فیصلہ آج ہو گا۔

سوئی ناردرن گیس کمپنی کی جانب سے ایک بار پھر گیس قیمت میں اضافہ مانگ لیا ہے۔ درخواست میں سوئی ناردرن کمپنی نے چار ہزار چار سو نواسی روپے فی ایم ایم بی ٹی یو قیمت تجویز کی ہے، جس پر گیس قیمت بڑھنے سے بلوں میں اوسطاً ایک سو پچپن فی صد تک اضافہ ہو گا۔

 اس سے قبل ایک سال میں دو مرتبہ گیس کی قیمت میں اضافہ ہو چکا ہے،درخواست پر سماعت آج  سوئی ناردرن ہیڈ آفس ہورہی ہے۔جس صارف کا گیس بل پہلے 100 روپے تھا وہ 600 روپے ہو چکا، اب جس کا بل 600 روپے ہے وہ 1500 ہو جائے گا۔اوگرا نے ریٹ بڑھانے کی منظوری دی تو اطلاق یکم جولائی سے ہو گا۔

ضروری نہیں ایس این جی پی ایل درخواست پر اضافہ کر دیا جائے: چیئرمین اوگرا

 چیئرمین اوگرا مسرور خان نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ وقت آگیا ہے کہ توانائی بچت کیساتھ استعمال کرنا ہو گی،ضروری نہیں ایس این جی پی ایل درخواست پر اضافہ کر دیا جائے،گیس کی قیمتوں میں اضافہ سٹڈی کر کے کیا جائیگا، اضافہ جولائی سے نافذالعمل ہوگا۔

ضرورپڑھیں:ڈالر مزید سستا، اسٹاک ایکسچینج میں بھی کاروبار کا مثبت رجحان

لاہور چیمبر اور اپٹما نے گیس ٹیرف میں مزید اضافے کو ظلم قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ سماعت کے دوران اس کی شدید مخالفت کی جائے گی۔ذرائع کے مطابق سوئی ناردرن گیس کمپنی نے 4 ہزار 489 روپے فی ایم ایم بی ٹی یو قیمت تجویز کی ہے، گیس کی قیمت بڑھنے سے بلوں میں اوسطاً 155 فیصد تک مزید اضافہ ہو گا۔ذرائع کا کہنا ہے کہ اس سے پہلے ایک سال میں گیس کی قیمت میں 600 فیصد تک اضافہ ہو چکا ہے۔ 

دوسری جانب