سیاسی اتحاد صرف ایم ڈبلیو ایم اور جے یو آئی شیرانی کے ساتھ ہو سکتا ، عمران خان نے دو ٹوک بتا دیا

Jan 25, 2024 | 18:17:PM
سیاسی اتحاد صرف ایم ڈبلیو ایم اور جے یو آئی شیرانی کے ساتھ ہو سکتا ، عمران خان نے دو ٹوک بتا دیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز )سابق وزیر اعظم عمران خان کا کہنا ہے کہ صاف اور شفاف انتخابات کے لیے مذاکرات پر تیار ہیں، لیکن اتحاد صرف سیاسی اتحاد صرف ایم ڈبلیو ایم اور جے یو آئی شیرانی کے ساتھ ہو سکتا ہے۔

 تفصیلات کے مطابق اڈیالہ جیل میں  میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے  بانی پی ٹی آئی کا کہنا تھا کہ میں اقتدار کے لیے مذاکرات کسی سے نہیں کروں گا، ہمارے کیسز کا اوپن ٹرائل نہیں ہو رہا،اسٹیبلشمنٹ سے مذاکرات کا اس لیے کہتا ہوں کہ تمام کنٹرول ان کے ہاتھ میں ہے،نواز شریف کے سارے کیسز اسٹیبلشمنٹ نے معاف کروائے،
کبھی یہ نہیں کہا کہ سیاست دانوں سے مذاکرات نہیں کرتا،لیکن مذاکرات صرف صاف اور شفاف انتخابات پر ہوں گے۔

عمران خان کا مزید کہنا تھا کہ عوام جس کو منتخب کریں اقتدار اس کو ملنا چاہیے،سیاسی انجینئرنگ نے ملک کا بیڑا غرق کر دیا ہے،پی ٹی ائی میدان میں ہوگی تو ہی انتخابی سروے موثر ہوں گے،اس وقت جو حالات ہیں کوئی بھی پی ٹی ائی کو نہیں روک اور ہرا نہیں سکتا،ہم نے اتوار کو صرف انتخابی مہم کے لیے نکلنے کی کال دی ہے،

9مئی  کو ہم نے کون سا قانون توڑا تھاْیہ سب ایک ہیں پی ڈی ایم نے مل کر حکومت بنائی تھی،ہم حکومت بنانے میں پیپلز پارٹی کا ساتھ کیوں دیں گے۔

یہ بھی پڑھیں : پریس کانفرنس کرنے پر پی ٹی آئی نے شیخ رشید کی حمایت نہیں کی ،عمران خان