اوپن مارکیٹ میں ڈالر 2 روپے 25 پیسے مہنگا

Jan 25, 2023 | 12:23:PM
اسٹیٹ بینک کے پریشر کی وجہ سے ڈالر کا ریٹ تبدیل کردیا گیا۔ اوپن کرنسی مارکیٹ میں ڈالر 2 روپے 25 پیسے مہنگا ہوکر 243 روپے تک پہنچ گیا
کیپشن: ڈالر ریٹ
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز) اسٹیٹ بینک کے پریشر کی وجہ سے ڈالر کا ریٹ تبدیل کردیا گیا۔ اوپن کرنسی مارکیٹ میں ڈالر 2 روپے 25 پیسے مہنگا ہوکر 243 روپے تک پہنچ گیا۔

ایکسچینج کمپنیز کا اسٹیٹ بینک میں اجلاس ہوا جس کے بعد ایکسچینج کمپنیز نے ڈالر کا ریٹ پھر سے تبدیل کر دیا۔ اوپن کرنسی مارکیٹ میں ڈالر 2 روپے 25 پیسے مہنگا ہوکر 243 روپے کر دیا گیا۔ اوپن کرنسی میں ڈالر 240 روپے 60 پیسے میں خریدا جائے گا۔

ایکسچینج کمپینز ایسوسی ایشن کا کہنا ہے کہ اوپن کرنسی مارکیٹ میں ڈالر 243 روپے میں فروخت کیا جائے گا، اوپن مارکیٹ میں ڈالر پر کیپ ہٹانے کے بعد پہلا ریٹ 252 روپے 50 پیسے جاری ہوا تھا، ڈالر پر کیپ لگنے کی وجہ سے بلیک مارکیٹ پروان چڑھی تھی، ڈالر پر کیپ ہٹنے سے بلیک مارکیٹ کا خاتمہ ہوگا۔

انہوں نے کہا کہ اجلاس میں ایکسچینج کمپینز نے ڈالر پر کیپ ہٹا دیا، جو بھی ریٹ اوپن مارکیٹ میں ہوگا اس میں کوئی مداخلت نہیں ہوگی، اسٹیٹ بینک کو اجلاس میں ڈالر پر کیپ ہٹانے سے آگاہ کر دیا، جن ایکسچینج کمپینز پر پابندی عائد کی گئی ہے اس پر ایک کمیتی بنای دی گئی ہے، اسٹیٹ بینک کو تمام اہم امور پر آگاہ کر دیا ہے۔